الہ آباد: اترپردیش کے ضلع وارانسی کے شہری علاقوں میں اتر پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (یو پی ایس آر ٹی سی) کی الہ آباد (پریاگ راج) ڈیپو کی بسوں کے داخلے پر پابندی لگائے جانے کی وجہ سے سواریوں میں 30 سے 40 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے محکمہ ٹرانسپورٹ کو یومیہ بنیاد پر لاکھوں روپئے کے نقصان کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔
Published: undefined
پریاگ راج روڈویز کے علاقائی منیجر ٹی کے ایس بشین نے بدھ کو بتایا کہ وارانسی ضلع انتظامیہ نے کچھ وجوہات کی وجہ سے مسافر بسوں کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ بسوں کے وارانسی شہر میں داخلے کی اجازت کے حوالے سے افسران کو تین خط پہلے ہی لکھے جاچکے ہیں۔
Published: undefined
ریجنل منیجر نے بتایا کہ بسوں کو شہر کے باہر ہی روکنے کی وجہ سے پریاگ راج سے وارانسی تک سفر کرنے والی سواری گاڑیوں میں 30 تا 40 فیصدی کمی آئی ہے جس سے محکمہ کو روینیو کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ وارانسی انتظامیہ کے ذریعہ لگائی گئی پابندی سے گذشتہ کئی دنوں سے پریاگ راج سے جانے والی بسوں کو شہر سے باہر کلٹری فارم چوراہے پر روک دیا جارہا ہے جس سے وارانسی تک سفر کرنے والے مسافروں کو پریشانی کا سامان کرنا پڑرہا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کلیٹری فارم چوراہے سے کینٹ بس اسٹاپ کی دوری پانچ کلو میٹر ہے۔ آٹو ڈرائیور کینٹ بس اسٹاپ کے لئے مسافروں سے 20 روپئے فی سوار وصول کرتے ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کے جیپ پر اضافی بوجھ پڑتا رہاہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز