نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف عام آدمی پارٹی (عآپ) کا احتجاج لگاتار جاری ہے، جس سے کئی راستوں پر ٹریفک متاثر ہو رہا ہے۔ دریں اثنا، پارٹی کے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر احتجاج کے پیش نظر دہلی میٹرو کے تین اسٹیشن بھی متاثر ہو گئے ہیں۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے آج 26 مارچ کو دہلی میٹرو کے 3 اسٹیشنوں پر داخلے اور خروج پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ڈی ایم آر سی نے اپنے سرکاری ایکس ہینڈل پر یہ اطلاع دی کہ لوک کلیان مارگ، پٹیل چوک اور سینٹرل سیکریٹریٹ اسٹیشن پر آج (منگل) انٹری اور ایگزٹ پر پابندی رہے گی۔ اطلاع کے مطابق لوک کلیان مارگ کا گیٹ نمبر 3، پٹیل چوک کا گیٹ نمبر 5 بند رہے گا اور سینٹرل سیکرٹریٹ میٹرو اسٹیشن کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
وہیں، تغلق روڈ، صفدر جنگ روڈ اور کمال اتاترک مارگ پر کسی بھی گاڑی کو رکنے یا پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان علاقوں میں عوام کا داخلہ ممنوع ہو گا اور خلاف ورزی کی صورت میں ٹونگ سمیت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
عام آدمی پارٹی کے مظاہرے کے اعلان کے بعد پی ایم کی رہائش گاہ کے ارد گرد چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔ عآپ اور بی جے پی آج سڑکوں پر ایک دوسرے کے خلاف پوری کوشش کریں گے۔ اس کا اثر عام لوگوں پر بھی نظر آئے گا۔ اس لیے دہلی پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز