قومی خبریں

سردی کی لہر اور دھند کی لپیٹ میں دہلی سمیت پورا شمالی ہندوستان

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں کسی خاص تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔ نئے سال تک درجہ حرارت میں اسی طرح اتار چڑھاؤ ہوتا رہے گا۔

دہلی میں دھند، تصویر آئی اے این ایس
دہلی میں دھند، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں شدید سردی نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے دہلی میں جہاں درجہ حرارت 4 ڈگری تک گر گیا ہے وہیں کچھ ریاستوں میں درجہ حرارت صفر ڈگری تک پہنچ گیا ہے ایسے میں اعلیٰ حکام بعض اسکولوں میں بچوں کے لیے چھٹی کا اعلان کر رہے ہیں تو بعض مقامات پر اوقات میں تبدیلی کی جا رہی ہے سردی کے ساتھ ساتھ دھند کی دوہری لپیٹ بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ دھند کی وجہ سے کئی ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں دو روز تک دھند کا راج رہے گا، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور مغربی راجستھان کے علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں رہیں گے، آئندہ 24 گھنٹے تک اترپردیش اور مشرقی راجستھان میں دھند چھائی رہے گی۔ دہلی میں منگل کی صبح سردی کی لہر جاری رہنے سے شدید دھند چھائی رہی۔ اس کے علاوہ کم سے کم درجہ حرارت سات ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں کسی خاص تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔ نئے سال تک درجہ حرارت میں اسی طرح اتار چڑھاؤ ہوتا رہے گا۔ سردی کی لہر دو روز تک جاری رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت صفر سے نیچے رہا۔ کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی لائنیں اور ڈل جھیل کے اندرونی حصے بھی جم گئے ہیں۔

Published: undefined

دہلی سمیت پورا شمالی ہندوستان ان دنوں سردی کی لہر اور دھند کی لپیٹ میں ہے۔ دھند کے باعث سڑکیں جام ہو رہی ہیں۔ لوگ سردی سے بچنے کے لیے الاؤ اور ہیٹر کی مدد لے رہے ہیں۔ راجدھانی دہلی میں سردی کی لہر جاری رہنے کی وجہ سے گھنی دھند چھائی ہوئی ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سردی کے باعث لوگ گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب دفتر یا کام کے سلسلے میں گھر سے نکلنے والے افراد کو بھی دھند کے باعث ہلکا ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined