قومی خبریں

خواتین کی برہنہ پریڈ کی ویڈیو وائرل ہونے پر مشتعل ہوئے لوگ، ہجوم نے جلایا کلیدی ملزم کا گھر

منی پور میں خواتین کی برہنہ پریڈ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 21 جولائی کو مشتعل گاؤں والوں نے کلیدی ملزم ہیریم ہیراداس سنگھ کے گھر کو نذر آتش کر دیا

<div class="paragraphs"><p>منی پور واقعہ کا کلیدی ملزم</p></div>

منی پور واقعہ کا کلیدی ملزم

 

امپھال: منی پور میں دو خواتین کے برہنہ گھومنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پورا ملک غصے میں ہے۔ جمعہ (21 جولائی) کو ایک مشتعل ہجوم نے منی پور میں مرکزی ملزم ہیریم ہیراداس سنگھ کے گھر کو نذر آتش کر دیا۔ وائرل ویڈیو میں دو خواتین کو ہجوم کے ہاتھوں برہنہ ہو کر پریڈ کرتے دیکھا گیا ہے۔ صرف اتنا ہی ہیں یہ بھی الزام ہے کہ ان خواتین میں سے ایک کے ساتھ حیوانیت بھی کی گئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ 4 مئی کو پیش آیا تھا۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ کلیدی ملزم کے گھر کو مشتعل ہجوم نے آگ لگا دی، جس میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں۔ خواتین کی برہنہ پریڈ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس اب تک چار ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔ 4 مئی کو خواتین کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے کی ہر کوئی مذمت کر رہا ہے۔ پی ٹی آئی ایجنسی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بدھ کو منظر عام پر آنے والی 26 سیکنڈ کی ویڈیو میں، ایک ملزم کو کونگ پوکپی ضلع کے بی پھانوم گاؤں میں ہجوم کو سرگرمی سے ہدایات دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

جس ملزم کے گھر کو آگ لگائی گئی ہے اس کا نام ہیریم ہرداس سنگھ ہے۔ پولیس اسے پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔ گرفتار دیگر تین ملزمان کی شناخت فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس کے مطابق سینئر حکام ویڈیو کا تجزیہ کر رہے ہیں اور اس میں موجود لوگوں کو گرفتار ملزمان سے ملا رہے ہیں۔ اسی واقعے میں گاؤں والوں نے ملزم ہیراداس سنگھ کے گھر کو نذر آتش ہی نہیں کیا بلکہ اس کے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے واقعہ کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجرموں کو سزائے موت ملنی چاہیے۔ وزیر اعلیٰ نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا اور کہا کہ ان کی حکومت اس گھناؤنے جرم پر خاموش نہیں رہے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined