کرکٹ عالمی کپ کی 44 سالہ تاریخ میں انگلینڈ کو پہلی بار ورلڈ چمپئن کا درجہ دلانے میں اہم کردار نبھانے والے بین اسٹوکس ’ہیرو‘ کا درجہ حاصل کر چکے ہیں۔ لیکن جو کچھ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان فائنل میچ کے دوران ہوا، اس سے اسٹوکس افسردہ بھی ہیں۔ انگلینڈ کی جیت کے لیے اسٹوکس نے بھرپور کوشش کی لیکن ساتھ ہی اوور تھرو میں ملے جس 6 رن کی بدولت نیوزی لینڈ کو شکست ملی، اس کا افسوس انھیں ہمیشہ رہے گا۔ ایک بیان میں انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’میں نے کین ولیمسن سے کہا کہ میں زندگی بھر اس چیز کے لیے معافی مانگتا رہوں گا۔‘‘
Published: 17 Jul 2019, 3:10 PM IST
دراصل عالمی کپ کے فائنل میں اوور تھرو میں انگلینڈ کو ملے 6 رن پر زبردست تنازعہ برپا ہے اور دنیا بھر کے کرکٹ شیدائی امپائروں کے فیصلے پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ اسی درمیان پانچ بار بہترین امپائر کا ایوارڈ حاصل کر چکے سائمن ٹفل نے کہا تھا کہ کرکٹ ضابطوں کے مطابق انگلینڈ کو 5 رن ملنے چاہیے تھے۔ جب آئی سی سی سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو اس کے ترجمان نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ ’’امپائر کے کسی بھی فیصلے پر تبصرہ کرنا ان کی پالیسی کے خلاف ہے۔‘‘
Published: 17 Jul 2019, 3:10 PM IST
میڈیا ذرائع سے یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ بین اسٹوکس نے میدان میں موجود امپائروں کو اوور تھرو پر ملے چار رن واپس لینے کو کہا تھا۔ یہ خبر واقعی دلچسپ ہے اور برطانیہ کے اخبار ڈیلی میل کے مطابق جیسے ہی امپائر نے اوور تھرو پر چوکا دیا تو اسٹوکس نے امپاروں سے کہا کہ وہ اس چار رن کو واپس لے لیں۔ یہ بات انگلینڈ کے تیز گیندباز جمی اینڈرسن نے ایک اسپیشل شو کے دوران کہی۔
Published: 17 Jul 2019, 3:10 PM IST
واضح رہے کہ عالمی کپ فائنل میچ کے دوران بین اسٹوکس جب آخری اوور میں رن کے لیے دوڑ رہے تھے تبھی مارٹن گپٹل کا ایک تھرو ان کے بیٹ پر جا لگا اور گیند باؤنڈری لائن کے پار چلی گئی۔ اس وجہ سے امپائر نے انگلینڈ کو 6 رن دے دئیے جس کے بعد انگلینڈ میچ ٹائی کرانے میں کامیاب رہا۔ اس کے بعد سُپر اوور کے ذریعہ نتیجہ نکالنے کی کوشش کی گئی، لیکن اس میں بھی میچ ٹائی رہا۔ بالآخر زیادہ باؤنڈری لگانے کی وجہ سے انگلینڈ کو ورلڈ چمپئن قرار دے دیا گیا۔
Published: 17 Jul 2019, 3:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 Jul 2019, 3:10 PM IST