فرخ آباد، اترپردیش میں شادی کی تقریب اس وقت دلچسپ موڑ پر پہنچ گئی جب دلہن نے دولہا کے گلے میں ورمالا ڈالنے کے بعد شادی کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ حیرت انگیز واقعہ ایک گیسٹ ہاؤس میں پیش آیا، جہاں دولہا کی ملازمت کی حقیقت افشا ہونے پر دلہن نے شادی کے تمام مراحل روک دیے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق، ایک سرکاری کلرک کے بیٹے کی بارات دھوم دھام سے گیسٹ ہاؤس پہنچی۔ شادی کی ابتدائی رسومات بخوبی انجام دی گئیں لیکن اس وقت معاملہ الجھ گیا جب دلہن کے گھر والوں نے دولہا کے والد سے اس کی نوکری کے بارے میں سوال کیا۔ دولہا کے والد نے انکشاف کیا کہ ان کا بیٹا ایک نجی کمپنی میں سول انجینئر کے طور پر کام کرتا ہے۔
Published: undefined
یہ سن کر دلہن نے سخت موقف اختیار کر لیا اور کہا کہ اسے سرکاری ملازمت والے دولہا کے بارے میں بتایا گیا تھا، وہ کسی بھی صورت میں نجی ملازمت کرنے والے شخص سے شادی نہیں کرے گی۔ دونوں خاندانوں اور موجود سماجی افراد نے دلہن کو سمجھانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ اپنی بات پر اڑی رہی۔
Published: undefined
’آج تک‘ کے مطابق، دولہا نے صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کی اور فوری طور پر اپنی تنخواہ کی سلپ منگوائی، جس میں ایک لاکھ بیس ہزار روپے ماہانہ تنخواہ درج تھی لیکن دلہن پر اس کا کوئی اثر نہ ہوا۔ دلہن کے انکار کے بعد معاملہ سماجی افراد کے فیصلے تک پہنچا۔ فیصلہ کیا گیا کہ دونوں فریق شادی کے انتظامات پر ہونے والے اخراجات کو آپس میں بانٹ لیں۔
نتیجہ یہ نکلا کہ دولہا اپنی بارات اور مہمانوں کے ہمراہ دلہن کے بغیر واپس لوٹ گیا۔ یہ واقعہ علاقے میں موضوعِ بحث بن گیا اور لوگ دلہن کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا