قومی خبریں

جب انجن ہی فیل ہے تو ڈبے بدلنے سے کیافائدہ : دیپانکر

کابینہ کی توسیع سے صرف انتخابی اور تنظیمی ترجیحات ظاہرہورہی ہیں۔ اپنی ناکامیوں کو نہ ماننے کی کوشش بھی صاف نظر آرہی ہے جو کہ مودی حکومت کی شناخت بن چکی ہے ۔

کابینہ توسیع کی فائل تصویر یو این آئی
کابینہ توسیع کی فائل تصویر یو این آئی 

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسی ۔ لیننسٹ ( سی پی آئی ۔ ایم ایل ) کے قومی جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹہ چاریہ نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کی دوسری مدت کار کی پہلی کابینہ توسیع پر طنزکرتے ہوئے کہاکہ جب انجن ہی فیل ہے تو ڈبے بدلنے سے کیا فائدہ ۔

Published: undefined

بھٹہ چاریہ نے کل یعنی جمعرات کو کہاکہ کورونا وبا کے دوران ہر محاذ پر اپنی حکومت کی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے بڑے پیمانے پر مرکزی کابینہ میں ردو بدل وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ بلی کا بکرا ڈھونڈنے کی مایوس کن کوشش ہے ۔ صحت ، تعلیم ، ماحولیات ، لیبر ، قانون اور انصاف ، اطلاعات و نشریات سبھی محکموں کے وزیر وبا کے دور میں ناکارہ ثابت ہوئے ہیں تو اس کا ایک واحد مطلب ہے کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح بھاگ کھڑی ہوئی ہے ۔

Published: undefined

سی پی آئی۔ ایم ایل نے کہاکہ جو تبدیلیاں ہوئی ہیں اور جس طرح نئے وزیر بنائے گئے ہیں اس سے نہ صرف انتخابی اور تنظیمی ترجیحات ظاہرہورہی ہیں بلکہ اپنی ناکامیوں کو نہ ماننے کی بے شرم کوشش بھی صاف نظر آرہی ہے جو کہ مودی حکومت کی شناخت بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہلی اسمبلی انتخاب میں ’ گولی مارو‘ کا مشتعل نعرہ دینے والے مسٹر انوراگ ٹھاکر ، جن پر الیکشن کمیشن نے روک لگائی تھی ، کو نیا انفارمیشن منسٹر بنانا یا مرکزی وزیر صحت کے طورپر منسوکھ مانڈویہ کو اور کیسے سمجھا جاسکتاہے ۔

Published: undefined

مسٹر بھٹہ چاریہ نے کہاکہ وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ اس حکومت میں ” ڈبل انجن “ ہیں اور اتنے بڑے پیمانے پر مرکزی کابینہ کی توسیع کر کے یہ ڈبل انجن اپنی ناکامیوں کو چھپانے میں کامیاب نہیں ہو پائے گا۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ جب انجن ہی فیل ہے تب ڈبے بدلنے سے کوئی فائدہ نہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined