بارہمولہ: جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ شمالی کشمیر میں ملی ٹنسی کا خاتمہ قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی بھر میں ملی ٹنٹ مخالف آپریشنز سردی کے موسم میں بھی جاری رکھے جائیں گے۔ پولیس سربراہ نے یہ باتیں اتوار کو یہاں ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ 'یہاں پر ملی ٹنسی قابو میں ہے اور خاتمے پر پہنچ چکی ہے۔ مجھے امید ہے کہ لوگوں کے تعاون سے ملی ٹنسی کا بہت جلد خاتمہ ہو جائے گا'۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ وادی کشمیر میں ملی ٹنٹ مخالف آپریشز پچھلے سال کی طرح اس سال بھی سردی کے موسم میں جاری رکھے جائیں گے۔
Published: undefined
دلباغ سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ 'ملی ٹنٹوں نے پاکستان کے اشارے پر بے گناہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ یہ پاکستان اور ملی ٹنٹوں کے لئے شرمناک بات ہے۔ ملی ٹنٹوں کی ان کارروائیوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ حالیہ شہری ہلاکتوں میں ملوث ملی ٹنٹوں کی شناخت ہو چکی ہے اور ان کو ٹریک کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں'۔
Published: undefined
پولیس سربراہ نے کہا کہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر لانچنگ پیڈس کو گزشتہ برس سردیوں میں بھی ایکٹو رکھا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'سردیاں ختم ہونے سے پہلے ہی ملی ٹنٹوں کی ایک قسط بھیجی گئی تھی۔ کیرن سیکٹر کے راستے سے 31 مارچ کو پہلی قسط بھیجی گئی تھی لیکن سیکورٹی فورسز نے انہیں روکتے ہوئے پانچ اپریل کو پانچ ملی ٹنٹوں کو ہلاک کیا تھا'۔
Published: undefined
پولیس سربراہ نے کہا کہ اس وقت بڑے پیمانے پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور ان کے بقول اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ ملی ٹنٹوں کو سرحد کے اس پار دھکیلنا ہوتا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ 'سرحد پر سیکورٹی پوری طرح سے مضبوط ہے اور دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے'۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز