قومی خبریں

ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے بعد بی جے پی کی ناقص حکمرانی کا خاتمہ یقینی: رندیپ سرجے والا

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ رندیپ سنگھ سرجے والا نے منگل کے روز دعویٰ کیا کہ ہریانہ میں یکم اکتوبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بعد بی جے پی کی ناقص حکمرانی ختم ہو جائے گی

<div class="paragraphs"><p>رندیپ سرجے والا / سوشل میڈیا</p></div>

رندیپ سرجے والا / سوشل میڈیا

 

کرنال (ہریانہ): کانگریس کے رکن پارلیمنٹ رندیپ سنگھ سرجے والا نے منگل کے روز دعویٰ کیا کہ ہریانہ میں یکم اکتوبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بعد بی جے پی کی ناقص حکمرانی ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’ووٹ کی چوٹ‘ کی وجہ سے یکم اکتوبر کو ریاستی حکومت تبدیل ہونے جا رہی ہے۔

Published: undefined

سرجے والا نے کہا، ’’اس بار بی جے پی کو اسمبلی سیٹوں میں سنگل ڈیجٹ سیٹیں ملیں گی۔ ہریانہ کے عام لوگ، کسان، مزدور، خواتین اور نوجوان پریشان ہیں۔ اس بار عوام نے تبدیلی کے لیے اپنا ذہن بنا لیا ہے۔ کانگریس کی سندیش یاترا بی جے پی حکمرانی کے لیے تابوت کی آخری کیل ثابت ہوگی۔‘‘

Published: undefined

کرنال میں وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی اور مرکزی وزیر منوہر لال کے رونے والے پوسٹر لگانے کے بارے میں پوچھے جانے پر سرجے والا نے کہا کہ کسی بھی لیڈر کے بارے میں کچھ بھی منفی یا غلط کہنا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ’’جن لوگوں نے پوسٹر لگائے ہیں وہ کانگریس کے لوگ نہیں ہیں۔ بی جے پی خود ہی اس طرح کی سازش کرتی ہے، وہ خود پر کالک پھنکوا کر روتے ہیں۔ ہم دونوں کے کردار اور چہرے میں یہی فرق ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس چاہتی ہے کہ کانگریس کی حکومت کسی جھوٹ پر نہیں بلکہ مثبت ایجنڈے پر قائم ہو۔ ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ کانگریس ورکنگ کمیٹی اور الیکشن کمیٹی کرے گی۔ ان کے الیکشن لڑنے کے سوال پر سرجے والا نے کہا کہ اس کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

Published: undefined

یاد رہے کہ ہریانہ میں نئی ​​حکومت کی تشکیل کے لیے تمام 90 سیٹوں کے لیے یکم اکتوبر کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ انتخابی نتائج کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ انتخابات کا نوٹیفکیشن 5 ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 12 ستمبر ہے اور جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 13 ستمبر ہے۔ ساتھ ہی کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 16 ستمبر تک ہوگی۔

ہریانہ اسمبلی میں 90 سیٹیں ہیں جن میں سے 17 شیڈول کاسٹ (ایس سی) کے لیے مختص ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس بار انتخابات میں 10321 صد سالہ ووٹرز جمہوری عمل کا حصہ ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined