سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بدھ کے روز محاصرہ اور تلاشی مہم کے دوران سلامتی دستوں کے ساتھ ہوئے مڈبھیڑ میں دو ملی ٹنٹ مارے گئے جبکہ ایک شہری زخمی ہو گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر نیشنل رائفلس، سینٹرل ریرزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل ٹاسک فورس نے ٹیکین گاؤں میں صبح کے وقت مہم شروع کی۔ سلامتی فورس کے جوان گاؤں میں ایک متعینہ (ہدف) علاقے کی جانب بڑھ رہے تھے، اسی وقت وہاں چھپے ملی ٹنٹوں نے خود کار ہتھیاروں سے اندھادھند گولی باری شروع کر دی۔ سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں گولیاں چلائیں۔ دونوں کے مابین مڈبھیڑ کے دوران دو ملی ٹنٹ مارے گئے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ گولی لگنے سے ایک شہری صادق لون زخمی ہو گیا جسے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ آخری رپورٹ ملنے تک مڈبھیڑ جاری تھی۔ اس دوران کسی طرح کی افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاطاً انتظامیہ نے پلوامہ میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی ہیں۔ لاء اینڈ آرڈر (امن عامہ) قائم رکھنے کے لیے اضافی سلامتی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
Published: undefined
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں بدھ کی صبح مشتبہ ملی ٹنٹوں نے سیکورٹی فورسز پر ایک گرینیڈ داغا جس کے نتیجے میں چار عام شہرہی زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع بارہمولہ کے پٹن کے سنگھ پورہ بازار میں بدھ کی صبح مشتبہ ملی ٹنٹوں نے سیکورٹی فورسز پر ایک گرینیڈ داغا جو نشانہ چوک کر سڑک پر پھٹ گیا۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ اس گرینیڈ دھماکے کے نتیجے میں چار عام شہری زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یہ گرینیڈ ہی تھا یہ کوئی دوسری شئی پھینکی گئی۔ دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز