نئی دہلی: موجودہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے دور میں ادب اطفال کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور، راجستھان کے صدر پروفیسر اختر الواسع نے کہا کہ معاشرہ کی تعمیر کے لئے خواتین کو بااختیار بنانا سب سے اہم کام ہے۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے اشتراک سے الا نصار ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ادب اطفال پر سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
Published: undefined
انہوں نے حضرت خدیجہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ویمن امپاورمنٹ کی علامت تھیں اور اس دور میں تجارت کے میدان میں انہوں نے نمایاں خدمات انجام دی تھیں جو اس وقت پوری دنیا کے لئے مشعل راہ ہیں اور خواتین کو خود مختار بنانے کی علامت بھی ہیں۔ ان کی روایت آگے بڑھانے کی ضرورت آج جتنی ہے اس سے پہلے نہیں تھی۔ انہوں نے الا نصار ویلفیئر ٹرسٹ کے کام کاج میں اہم کام کی طرف گہری توجہ اور منصوبہ بندی پروگراموں کے لئے سکریٹری اسماء عرشی اور ان کی ٹیم کو سراہا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ادب اطفال پر بھی اتفصیل سے بات کی اور عہد حاضر میں اس کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔
Published: undefined
ٹرسٹ کی سکریٹری اسماء عرشی نے خیر مقدمی کلمات میں ادب اطفال کی آج کے عہد میں افادیت پر سوالیہ نشان قائم کیا اور کہا کہ ہمیں اس پر غور کرنا چاہیےکہ جب بچے اسمارٹ فون سمیت الیکٹرونک گیجٹوں میں بری طرح الجھے ہوئے ہیں انہیں سبق آموز کہانیوں اور مضمون کی طرف مائل کرنے کے لئے جدید عہد کے تقاضوں کے مطابق کیا ایسا کرنا چاہیے کہ بچے اخلاق کی تہذیب کی سہولت بھی حاصل کر سکیں۔
Published: undefined
کلیدی خطبہ سراج عظیم نے پیش کیا۔ پرویز شہر یار، چشمہ فاروقی اور سراج عظیم کی تخلیقات میں موضوع سے انصاف کرنے کا رحجان نمایاں تھا۔ آل محمد اقبال مقامی کونسلر نے بھی اردو میں ادب اطفال کی اہمیت پر زور دیا اور ہر گھر میں بچوں کی اردو تعلیم پر توجہ کی اپیل کی۔ اسی کے ساتھ یہاں آج ادب اطفال کے ایک سیمینار میں خواتین کو اختیارات کی تفویض اور بچّوں کے حقوق کے تحفظ میں رضاکار تنظیموں کے رول پر بھی سیر حاصل بحث ہوئی۔ شعیب رضا خان نے عمدگی سے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ شبانہ صدیقی نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز