قومی خبریں

کچھ سرمایہ داروں سے تعلقات نے حکومت کو اندھا کر دیا! پون کھیڑا کا رام دیو کے حوالہ سے پی ایم مودی پر حملہ

پون کھیڑا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بزرگ کہتے تھے کہ جذباتی رشتے انسان کو اندھا بنا دیتے ہیں، پھر وہ صحیح، غلط، اچھا، برا، بھلا کچھ دیکھ نہیں پاتا۔ ایسا ہی کچھ موجودہ حکومت کے ساتھ بھی ہے۔

کانگریس ترجمان پون کھیڑا
کانگریس ترجمان پون کھیڑا تصویر یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کے سرمایہ داروں سے گہرے تعلقات ہیں، جس کی وجہ سے وہ ملک کا نفع و نقصان سمجھ پانے سے قاصر ہیں۔ کانگریس نے یہ حملہ رام دیو کی کمپنی پتنجلی کی ملکیت والی روچی سویا کے بے تحاشہ منافع کے حوالہ سے کیا ہے۔ روچی سویا 2017 میں دیوالیا ہونے کی کگار پر تھی اور اسے نقصان ہو رہا تھا۔ لیکن جیسے ہی اسے رام دیو کی پتنجلی نے خریدا اسے 680 کروڑ روپے سے زیادہ کا منافع ہوا۔

Published: undefined

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا کی طرف سے جاری کردہ پریس بیان میں کہا گیا کہ بزرگ کہتے تھے کہ جذباتی رشتے انسان کو اندھا بنا دیتے ہیں، پھر وہ صحیح، غلط، اچھا، برا، بھلا کچھ دیکھ نہیں پاتا۔ ایسا ہی کچھ موجودہ حکومت کے ساتھ بھی ہے۔ حکومت کا کچھ سرمایہ داروں سے اتنا جذباتی رشتہ ہے کہ پی ایم مودی یہ دیکھ ہی نہیں پا رہے ہیں کہ ملک کا کیا نقصان ہو رہا ہے۔

Published: undefined

پون کھیڑا نے کہا کہ یہ صرف پیسے والے لوگ ہیں جنہیں نا تو تاجر کہا جا سکتا ہے اور نا ہی صنعت کار۔ کیونکہ کروڑوں صنعت کار اور تاجر محنت کرتے ہوئے اس ملک کی معیشت کو مستحکم بناتے ہیں۔ اگر ان چند سرمایہ داروں کو تاجر یا صنعت کار کہا گیا تو یہ ان سبھی محنت کرنے والوں کی بے حرمتی ہوگی۔

Published: undefined

روچی سویا کے تعلق سے بات کرتے ہوئے پون کھیڑا نے کہا کہ 2017 میں اس کمپنی کی دیولیا ہونے کی عرضی این سی ایل ٹی (نیشنل کمپنی لا ٹریبیونل) کی جانب سے قبول کر لی گئی تھی۔ اس کمپنی نے مختلف بینکوں سے 12 ہزار 146 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا۔ جس میں سے ایس بی آئی کو اس کے 1816 کروڑ کی جگہ صرف 883 کروڑ روپے ہی حاصل ہو پائے۔ دیوالیا ہونے کے بعد نیلامی میں دو کمپنوں نے بولی لگائی ایک اڈانی کی کمپنی اور دوسری رام دیو کی۔ آخر کار پتنجلی نے اسے 4350 کروڑ روپے میں اپنی تحویل میں لے لیا۔

Published: undefined

پون کھیڑا نے کہا کہ ایک ایسی کمپنی جس نے ملک کے بینکوں سے پیسہ قرض لیا اور ڈوب گئی، اس کو خریدنے میں 2100-2200 کروڑ روپے جو خرچ ہوئے وہ کس کا سرمایہ تھا؟ ظاہر سی بات ہے وہ بینکوں میں رکھا گیا آپ کا اور ہمارا پیسہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ماحول میں جب این پی اے کے اعداد و شمار حیران کر دیتے ہیں، کوئی ایس بی آئی کو دو ہزار کروڑ سے زیادہ کی چپت لگا جاتا ہے!

Published: undefined

پون کھیڑا نے مزید کہا کہ کہ روچی سویا کی مالیت 2019 میں 3450 کروڑ روپے تھی، لیکن اس وقت اس کی مالیت 35360 کروڑ روپے ہوگئی ہے، یہ حیران کن ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ آخر پتنجلی کا بزنس ماڈل کیا ہے جو 5 مہینے میں روچی سویا کا شیئر 17 روپے سے بڑھ کر 1535 روپے کا ہو جاتا ہے۔ وزیر خزانہ ملک کے لئے کچھ نہیں کر پا رہیں تو کیوں نا رام دیو کو ہی وزیر خزانہ بنا دیا جائے، شاید ملک کا کچھ بھلا ہو جائے!

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ رام دیو سے وزیر اعظم مودی کے تعلقات ہیں، اس لئے ایس بی آئی نے ہمارا اور آپ کے قرض کا پیسہ رام دیو کو دے دیا۔ تمام کارروائیاں پہلے ہی ہو گئی تھیں اور اس کے بعد روچی سویا کا انتظام سنبھالا گیا۔ ایک ڈوبی ہوئی کمپنی کو خریدنے کے لئے ایس بی آئی نے لون کیوں دیا، اسے بھی اس کا جواب دینا چاہیے اور اگر کسی نے اس کے لئے دباؤ بنایا تو بینک کو اس کا نام ظاہر کرنا چاہیے تاکہ ملک کے عوام حقیقت جان سکیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined