قومی خبریں

ای ایم آئی کی وصولی 3 ماہ بند، بینک صارفین ٹھگوں سے ہوشیار رہیں: جموں وکشمیر پولیس

جموں و کشمیر پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر تمام بینکوں نے ریزرو بینک آف انڈیا کی ہدایات پر صارفین سے ای ایم آئی کی وصولی تین ماہ کے لئے بند کردی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جموں: جموں و کشمیر پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر تمام بینکوں نے ریزرو بینک آف انڈیا کی ہدایات پر صارفین سے ای ایم آئی کی وصولی تین ماہ کے لئے بند کردی ہے۔ تاہم کچھ ٹھگ نمودار ہوگئے ہیں جو ای ایم آئی کی وصولی روکنے کے لئے صارفین کو فون کرتے ہیں اور ان سے حساس تفصیلات جیسے او ٹی پی، پن اور بینک اکائونٹ نمبر مانگتے ہیں۔ پولیس نے بینک صارفین کو ایسے ٹھگوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

پولیس کی طرف سے جاری ایک ایڈ وائزری میں کہا گیا ہے: 'ریزرو بینک آف انڈیا نے ای ایم آئی تین ماہ تک التوا میں رکھنے کی سہولیت فراہم کی ہے اور اب ٹھگوں نے موجودہ گھمبیر صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین سے حساس تفصیلات جیسے او پی ٹی، پن، اکاؤنٹ نمر وغیرہ طلب کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے'۔

Published: undefined

ایڈ وائزری میں کہا گیا کہ یہ ٹھگ اپنے آپ کو بینکوں کے نمائندے جتاتے ہوئے صارفین سے ویری فکیشن کے نام پر اکاؤنٹ نمبر، فون نمبر، ڈبٹ کارڈ کی تفصیلات وغیرہ طلب کرکے انہیں لوٹتے ہیں۔ متذکرہ ایڈوئزری میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹھگ لوگ ان تفصیلات کی مدد سے آن لائن لین دین کا آغاز کرتے ہیں اور او پی ٹی مانگ کر کہتے ہیں کہ یہ ای ایم آئی کی وصولی کو التوا میں رکھنے کے لئے ضرورت ہے۔

Published: undefined

پولیس کا کہنا ہے کہ او پی ٹی حاصل کرتے ہی یہ لوگ صارف کے اکاؤنٹ کو خالی کرتے ہیں اور صارف کو ایک فرضی ایس ایم ایس بھی کرتے ہیں۔

Published: undefined

اس سائبر فراڈ کے بارے میں مطلع کرنے کے لئے جموں وکشمیر پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ای ایم آئی کی وصولی کو التوار میں رکھنے کے لئے صارفین کو کسی کے ساتھ کوئی انفارمیشن شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہے لہٰذا لوگ یہ تفصیلات کبھی بھی کسی کے ساتھ شئیر نہ کریں۔

پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ کسی شک کو دور کرنے کے سلسلے میں کسٹمر کیئر نمبر جو ہر کسی صارف کے کریڈٹ کاڑد یا ڈیبٹ کارڈ کی پشت پر درج ہوتا ہے، پر رابطہ کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined