نئی دہلی: مسافر طیاروں میں گڑبڑی آنے اور ایمرجنسی لینڈنگ کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ تازہ ترین معاملہ اسپائس جیٹ کے طیارے میں خرابی سے متعلق ہے۔ اسپائس جیٹ کی دہلی سے پٹنہ جانے والی پرواز کے بریک فیل ہونے کے بعد وارانسی میں ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ دہلی سے اڑنے والی اسپائس جیٹ کی فلائٹ (ایس جی 8721) پٹنہ میں اترنے والی تھی لیکن ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی ہوا میں ہی فلائٹ کے بریک میں کچھ گڑبڑ ہو گئی۔ جیسے ہی فلائٹ میں گڑبڑی سامنے آئی، فلائٹ کا رخ موڑ کر یوپی کے وارانسی کے لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب کر دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ تقریباً 3 گھنٹے کے بعد فلائٹ نے دورباہ پٹنہ کے لیے ٹیک آف کیا۔
Published: undefined
پرواز میں تقریباً 140 مسافر سوار تھے۔ بریک میں گڑبڑی کی اطلاع ملتے ہی تمام مسافر خوفزدہ ہو گئے۔ وارانسی میں فلائٹ کی لینڈنگ کے بعد ہوائی اڈے پر مسافروں اور ایئر لائن کے اہلکاروں کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ اسپائس جیٹ کی پروازوں میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ گڑبڑ ہوتی ہے۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ انہیں 6 گھنٹے میں دو گھنٹے کا سفر کرنا پڑتا ہے۔ عہدیداروں کے ساتھ بحث کے درمیان موقع پر موجود سی آئی ایس ایف اہلکاروں نے مداخلت کی اور مسافروں کو سمجھا بجھا کر پرسکون کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined