قومی خبریں

ایئر انڈیا ایکسپریس کی ایمرجنسی لینڈنگ، پائلٹ کی مہارت سے بچیں 140 جانیں، تین گھنٹے ہوا میں محوِ پرواز رہا طیارہ

تمل ناڈو کے تریچی ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا ایکسپریس کی فلائٹ کو ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کے باعث تین گھنٹے تک ہوا میں چکر لگانے کے بعد بحفاظت ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی، تاہم 140 مسافر محفوظ رہے

<div class="paragraphs"><p>ایئر انڈیا ایکسپریس کا طہارہ / فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

ایئر انڈیا ایکسپریس کا طہارہ / فائل تصویر / آئی اے این ایس

 

تمل ناڈو کے تریچی ایئرپورٹ پر جمعہ، 11 اکتوبر کو ایئر انڈیا ایکسپریس کی ایک فلائٹ کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ فلائٹ نمبر آئی ایکس 613 نے شام 5:40 پر تریچی سے شارجہ کے لیے اڑان بھری تھی، تاہم پرواز کے دوران پائلٹ کو طیارے کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کا علم ہوا۔ اس کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سے رابطہ کیا گیا اور 3 گھنٹے تک ہوا میں چکر کاٹنے کے بعد طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کرائی گئی۔

Published: undefined

ایمرجنسی لینڈنگ کی وجہ سے تریچی ایئرپورٹ کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا تھا اور تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے۔ طیارے میں موجود 140 مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا گیا۔ پائلٹ نے مہارت سے کام لیتے ہوئے فضا میں طیارے کے چکر لگا کر ایندھن کو کم کیا تاکہ لینڈنگ کے دوران کسی حادثے کا خدشہ نہ ہو۔

Published: undefined

ایئر انڈیا ایکسپریس کے ترجمان کے مطابق، پائلٹ کو جیسے ہی ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کا پتہ چلا، اس نے فوری طور پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔ اس دوران مسافروں کو صرف تکنیکی خرابی کی اطلاع دی گئی تھی تاکہ ان میں خوف و ہراس نہ پھیلے۔ پائلٹ کی کوششوں سے آخرکار رات 8:15 بجے تریچی ایئرپورٹ پر طیارے کی محفوظ لینڈنگ ممکن ہوئی۔

Published: undefined

محکمہ شہری ہوا بازی کے مطابق، طیارے کا لینڈنگ گیئر کام نہیں کر رہا تھا، جس کی وجہ سے بیلی لینڈنگ کا بھی انتظام کیا گیا تھا، لیکن اس کی ضرورت پیش نہ آئی۔ تریچی ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ایمرجنسی کی صورت میں 20 ایمبولینسز اور 18 فائر ٹینڈرز کو تیار رکھا گیا تھا۔ ایئرپورٹ پر سبھی اقدامات مکمل تھے تاکہ کسی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

Published: undefined

ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران طیارہ تین گھنٹے تک فضا میں محو پرواز رہا اور پائلٹ کی حکمت عملی کے تحت ایندھن کو کم کرنے کے لیے طیارے کو گول چکر لگوائے گئے۔ اس دوران، زمین پر تمام تر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔ وزارت شہری ہوا بازی اور ڈی جی سی اے کی ٹیموں نے اس ساری کارروائی پر نظر رکھی۔

Published: undefined

ایئر انڈیا ایکسپریس کے ترجمان نے مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم اپنی تمام خدمات میں مسافروں کی سلامتی کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔ طیارے میں خرابی کے باوجود پائلٹ کی پیشہ ورانہ مہارت نے ایک بڑی تباہی کو ٹال دیا اور تمام مسافر بحفاظت لینڈ کر گئے۔‘‘

یہ واقعہ ایک مثال ہے کہ کس طرح تکنیکی خرابی کی صورت میں فضائی عملہ اور زمینی ٹیموں کے درمیان بہترین رابطہ اور تیاریوں سے ایک ممکنہ حادثے کو روکا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined