کولمبو: سری لنکا کی حکومت نے بدھ کے روز اس وقت ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا جب تنازعات کا شکار صدر گوٹابایا راجا پکشے منگل کی رات دیر گئے مالدیپ فرار ہو گئے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے وزیر اعظم رانیل وکرماسنگھے کے دفتر کے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔
Published: 13 Jul 2022, 12:21 PM IST
صدر گوٹابایا کے ملک سے فرار ہونے کی اطلاع پر سری لنکا کے شہری مزید مشتعل ہو گئے اور ملک میں تازہ مظاہرے پھوٹ پڑے۔ بڑی تعداد میں مشتعل شہریوں نے کولمبو میں وزیر اعظم کے دفتر تک مارچ نکالا اور ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین صدر گوٹابایا راجاپکشے کے استعفی کا پہلے ہی مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ وہ ملک کو تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے بچانے میں ناکام رہے ہیں۔ آج اس بات کا اشارہ ملتے ہی کہ ملک کا آئین صدر کے مستعفی ہونے پر وزیر اعظم کو اقتدار سنبھالنے کا حکم دیتا ہے، مظاہرین نے وزیر اعظم سے بھی استعفی کا مطالبہ کر دیا۔
Published: 13 Jul 2022, 12:21 PM IST
سری لنکن حکومت کے ایک سابق مشیر نے خبر رساں ایجنسی سے کہا ’’ہم وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ اس لئے کر رہے ہیں کیونکہ ہمارے آئین کے مطابق اگر صدر مستعفی ہوتا ہے تو وزیر اعظم کارگزار صدر بن جاتا ہے۔ عوام دونوں کی رخصتی کے خواہاں ہیں۔‘‘
Published: 13 Jul 2022, 12:21 PM IST
خیال رہے کہ معاشی بحران سے دوچار سری لنکا میں شدید مظاہروں کے درمیان صدر گوٹابایا راجاپکشے ملک سے فرار ہو گئے ہیں۔ صدر گوٹابایا راجا پکشے کی ایک فوجی طیارے پر ملک سے روانگی نے ایک ایسے خاندان کی حکومت کا خاتمہ کیا ہے جس نے ملک پر کئی دہائیوں تک راج کیا۔
Published: 13 Jul 2022, 12:21 PM IST
بی بی سی کی کے مطابق صدر گوٹابایا مالدیپ کے شہر مالے پہنچے ہیں۔ اس سے پہلے سابق وزیر خزانہ بسل راجا پکشے نے بھی ملک چھوڑ دیا تھا۔ 24 گھنٹے قبل ملک سے روانگی کی ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا تھا لیکن ان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اب وہ امریکہ جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ صدر گوٹابایا راجا پکشے نے بدھ کو اپنے عہدے سے استعفی دینے کا وعدہ کیا تھا۔
Published: 13 Jul 2022, 12:21 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 13 Jul 2022, 12:21 PM IST
تصویر: پریس ریلیز