قومی خبریں

ایئر انڈیا کی فلائٹ میں بم کی دھمکی کے بعد ہنگامہ، ترووننت پورم ایئر پورٹ پر ایمرجنسی کا اعلان

صبح 8 بجے ترووننت پورم ہوائی اڈے پر اُتری فلائٹ سے 135 مسافروں کو بحفاظت باہر نکال کرطیارے کو آئسولیشن میں لے جایا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>ایئر انڈیا</p></div>

ایئر انڈیا

 

جمعرات کو ایئر انڈیا کی ایک فلائٹ میں اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب طیارے میں بم ہونے کی دھمکی ملی۔ ممبئی سے ترووننت پورم جا رہی فلائٹ کو بم کی  دھمکی ملنے کے بعد ترووننت پورم ہوائی اڈے پر مکمل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا۔ افسران نے اس سلسلے میں بتایا کہ فلائٹ صبح قریب 8 بجے ہوائی اڈے پر اُتری اور اسے آئسولیشن میں لے جایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو فلائٹ سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق طیارے کے ترواننت پورم پہنچتے ہی پائلٹ نے بم کی دھمکی ملنے کی بات بتائی۔

Published: undefined

افسران کے مطابق طیارے میں 135 مسافر سوار تھے۔ اس معاملے میں ابھی تک کسی بھی طرح کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ کسی بھی طرح کے بم اور مشکوک اشیا نہیں ہونے کے بعد لوگوں اور ایئر پورٹ انتظامیہ نے راحت کی سانس لی۔ ہوائی اڈے پر فی الحال طیاروں کی آمد ور فت کا سلسلہ بحال ہے۔ بم کی دھمکی کہاں سے ملی اورکس نے دی اس کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے، افسران نے بتایا کہ اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

غور طلب رہے کہ اس سے قبل بھی اس طرح کی دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں گجرات، پنجاب اور آسام کے تین مال کو بم سے اڑا دیے جانے کی دھمکی ملی تھی۔ دھمکی کے بعد مال کو خالی کرایا گیا اور جانچ کی گئی۔ پنجاب میں جانچ کے دوران کچھ بھی مشکوک نہیں ملا۔ اس کے بعد اسی دن سورت کے ایک مال کو بھی اڑانے کی دھمکی ملی۔ پولیس، بم اسکواڈ دستہ اور ڈاگ اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر مال کی پوری تلاشی لی لیکن بم یا کوئی اور مشکوک اشیا نہیں ملی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined