فلائٹ میں ہنگامہ آرائی کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔ اب نیا معاملہ وستارا فلائٹ کا سامنے آیا ہے۔ فلائٹ میں خاتون نے عملہ کے ساتھ بدتمیزی کی،ان پر حملہ کیا۔ یہی نہیں بلکہ بتایا جا رہا ہے کہ اس خاتون نے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ اور اس نے کیبن عملہ پر تھوک بھی دیا اور پھر فلائٹ میں ہی اپنے کپڑے اتار دیئے اور پھر برہنہ ہو کر راہداری میں گھومنے لگی۔
Published: undefined
یہ واقعہ ابوظہبی سے ممبئی آنے والی پرواز میں پیش آیا۔ ملزمہ خاتون اٹلی کی رہائشی ہے۔ پولیس کے مطابق اطالوی نژاد خاتون کا نام پاولا پیروچیو ہے۔ خاتون نے کیبن عملہ سے اکانومی ٹکٹ ہونے کے باوجود بزنس کلاس میں بیٹھنے پر اصرار کیا۔ جب عملے نے انکار کیا تو وہ پرتشدد ہوگئی اور لڑائی شروع کردی۔ ممبئی پولیس نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے نوٹس جاری کر دیا ہے۔
Published: undefined
وستارا ائیرلائن نے ایک بیان جاری کرکے پورے معاملے کی جانکاری دی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ یہ واقعہ 30 جنوری کو فلائٹ نمبر یوکے 256میں پیش آیا۔ کمپنی کے مطابق جہاز نے ابوظہبی سے ممبئی کے لیے ٹیک آف کیا ہی تھا کہ پرواز میں سوار خاتون مسافر بے قابو ہو گئی اور اس نے پرتشدد سلوک کیا۔ اس نے کیبن عملہ اور دیگر مسافروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ اس رویے پر فلائٹ کے کپتان نے خاتون کو وارننگ کارڈ جاری کیا۔
Published: undefined
اس سے قبل 26 نومبر کو دھوت شنکر مشرا نامی شخص نے نیویارک سے دہلی آنے والی فلائٹ میں بزنس کلاس میں بیٹھی 70 سالہ خاتون مسافر پر پیشاب کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو 7 جنوری کو بنگلورو سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کو واقعہ کے 42 دن بعد گرفتار کیا جا سکا۔ ممبئی کا رہنے والا شنکر واقعہ کے بعد سے فرار تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined