قومی خبریں

ایلوش یادو نے کیا پارٹی میں سانپ اور سانپوں کے زہر کی سپلائی کا اعتراف جرم

یوٹیوبر ایلوش یادی پر ریو پارٹیوں میں نایاب سانپوں اور سانپ کے زہر سپلائی کرنے کا الزام تھا۔ فارنسک رپورٹ کے مطابق اس نے نوئیڈا سیکٹر 51 میں ایک پارٹی میں سانپوں کے زہر کی سپلائی کی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>ایلوش یادو / آئی اے این ایس</p></div>

ایلوش یادو / آئی اے این ایس

 

ریو پارٹیوں میں سانپوں کے زہر سپلائی کے الزام میں نوئیڈا پولیس کی حراست میں مشہور یوٹیوبر ایلوش یادو نے اعترافِ جرم کر لیا ہے۔ اس نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ ریو پارٹیوں میں سانپ اور سانپوں کے زہر سپلائی کیا کرتا تھا۔ اسے سانپ کے زہر کی خرید و فروخت کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس تفتیش کے دوران اس نے اس بات کابھی اعتراف کیا ہے کہ وہ پارٹی میں شامل ملزمان سے اس سے قبل بھی ریو پارٹیوں میں مل چکا ہے۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’آج تک‘کے مطابق ایلوش یادو نے اعتراف کیا ہے کہ نومبر میں گرفتار ملزم سے اس کا رابطہ اور واقفیت تھی۔ نوئیڈا پولیس نے 17 مارچ کی شام ایلوش کو گرفتار کیا تھا۔ کچھ مہینے پہلے اسے ایک ریو پارٹی میں اپنے دوستوں کے ساتھ نایاب سانپ گلے میں ڈال کر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نوئیڈا پولس نے ایلوش یادو کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 29 کے تحت مقدمہ درج کیا۔ اس قانون کے تحت کارروائی اس وقت کی جاتی ہے جب منشیات سے متعلق کوئی سازش میں ملوث ہو یا معاملہ منشیات کی خرید و فروخت سے متعلق ہو۔ اس قانون کے تحت سزا پانے والوں کے لیے ضمانت حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا ہے۔

Published: undefined

ایلوش یادو نے گزشتہ سال 3 نومبر کو نوئیڈا سیکٹر 51 کے ایک بینکوئٹ ہال میں سانپ کا زہر سپلائی کیا تھا، جس کی تصدیق فارنسک ٹیم نے بھی کی تھی۔ اس کے بعد ایلوش یادو اور 6 دیگر کے خلاف وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ اور آئی پی سی کی دفعہ 129(A) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ایلوش سے پہلے بھی تفتیش کی گئی تھی لیکن پولیس نے اسے گرفتار نہیں کیا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 3 نومبر کو پولیس نے ملزم کے قبضے سے 5 کوبرا سمیت 9 سانپ برآمد کئے تھے۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ تمام سانپوں میں زہر کے غدود غائب تھے۔ پولیس نے ان سے 20 ملی لیٹر سانپ کا زہر بھی برآمد کیا تھا۔ ایلوش نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد بتایا تھا۔ پیوپل فار اینیملز (پی ایف اے) نے سانپ کے زہر پر مشتمل ریو پارٹی کو بے نقاب کیا تھا۔ اسی تنظیم کے ایک اہلکار نے گزشتہ ہفتے ایلوش کے خلاف ایک اور شکایت درج کرائی تھی جس میں اس پر دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ایلوش پر ایک میوزک ویڈیو میں سانپوں کے ساتھ کھیلنے کا بھی الزام ہے۔ 

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined