اتر پردیش پاور کارپوریشن کی جانب سے نئے بجلی کنکشن کی شرحوں کے لیے ریگولیٹری کمیشن میں نظرثانی شدہ کاسٹ ڈیٹا بک کی تجویز داخل کی گئی ہے۔ اس کے تحت اب غریب دیہاتیوں کو بھی نیا کنکشن لینے کے لیے 44 فیصد زیادہ ادا کرنا پڑے گا۔ اسی طرح صنعتوں کے نرخوں میں 50 سے 100 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے۔
Published: undefined
اگر یوگی حکومت یہ تجویز منظور کر تی ہے تو اس سے غریب صارفین زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ پاور کارپوریشن نے 2 کلو واٹ تک کنکشن کے لیے لیبر آئٹم کی رقم 150 روپے سے بڑھا کر 564 روپے کر دی ہے۔ جس کی وجہ سے بی پی ایل اور چھوٹے گھریلو کنکشن لینے والوں کو 44 فیصد تک زیادہ ادائیگی کرنی ہوگی۔
Published: undefined
نیو ز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق موجودہ صورتحال کے بارے میں بات کریں تو 1 کلو واٹ کنکشن پر 1032 روپے جی ایس ٹی کے بغیر وصول کیے گئے تھے۔ اب یہ ریٹ مجوزہ قیمت میں 1486 روپے ہو گیا ہے۔ جبکہ اسمارٹ میٹر کے سنگل فیز کنکشن پر 3822 روپے دیئے جا رہے تھے جو اب بڑھ کر 6316 روپے ہو سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined