قومی خبریں

لکھیم پورکھیری:الیکشن افسر کو پڑا دل کا دورہ،اسپتال میں داخل ، حالت مستحکم

لکھیم پور کھیری کے گنیش پور گاوں سے موصول اطلاع کے مطابق دعوی کیا گیا کہ اس گاوں میں آزادی کے بعد خواتین نے پہلی بار ووٹنگ میں حصہ لیا۔

چوتھے مرحلہ کی تصویر یو این آئی
چوتھے مرحلہ کی تصویر یو این آئی RITESH YADAV

اتر پردیش کا لکھیم پور کھیری علاقہ ویسے ہی سرخیوں میں ہے کیونکہ وہاں مرکزی وزیر مملکت کے بیٹے آشیش مشرا پر کسانوں کو گاڑی سے کچلنے کا الزام ہے اور اس کی ضمانت کے بعد وہاں کے لوگوں میں غصہ بھی ہے ایسے میں کل وہاں سے خبر آئی کہ وہاں پر ووٹنگ کے دوران ایک انتخابی افسر کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

Published: undefined

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں ووٹنگ کے دوران بدھ کو لکھیم پوری کھیری میں ایک انتخابی افسر کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسے فورا ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔

Published: undefined

ضلع انتظامیہ کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق ووٹنگ کے دوران دھورہرا اسمبلی حلقے کے سسیا ووٹنگ سنٹر پر انتخابی افسر جتیندر پال کو اچانک دل کا دورہ پڑگیا۔ ووٹنگ سنٹر پر موجود انتخابی افسران نے فورا انہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔انتخابی افسر کی حالت فی الحال مستحکم بتائی جارہی ہے۔

Published: undefined

چوتھے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹنگ لکھیم پور کھیری میں ہوئی ہے۔ وہاں لوگوں میں زبردست جوش اور غصہ نظر آیا ۔ دھورہرا اسمبلی حلقے کے گنیش پور گاوں سے موصول اطلاع کے مطابق دعوی کیا گیا کہ اس گاوں میں آزادی کے بعد خواتین نے پہلی بار ووٹنگ میں حصہ لیا۔دعوی کیا جاتا ہے کہ پرانے رسم و رواج سے پیوست اس علاقے میں اب بھی ایسے گاؤں ہیں جہاں کنبے کے لوگ خواتین کو ووٹ ڈالنے کی چھوٹ نہیں دیتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined