سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران اکھلیش یادو نے کئی مسائل پر بی جے پی کو گھیرنے کا کام کیا۔ اکھیلیش یادو نے ایس پی امیدوار روچی ویرا کی حمایت میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ۔
Published: undefined
لوک سبھا انتخابات کو لے کر یوپی میں اکھلیش یادو کی زبردست ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اکھیلیش یادو نے مراد آباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران اکھیلیش یادو نے بی جے پی پر سخت حملہ کیا۔ اکھیلیش یادو نے بی جے پی کے 400 پار کے نعرے پر طنز کرتے ہوئے کہا، 'جب بی جے پی والے کہتے ہیں 400 پار اور ان کے رہنماؤں کے بیانات آتے ہیں کہ یہ لوگ آئین کو بدلنا چاہتے ہیں تو کیا ایسا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں اگر کوئی سب سے خوبصورت جمہوریت ہے تو وہ ہندوستان کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت بھیم راؤ امبیڈکر کے دیے گئے آئین پر عمل کرتی ہے تو کسی ذات یا مذہب کے لوگوں کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں ہوگا۔
Published: undefined
الیکٹورل بانڈ کے معاملے پر اکھیلیش نے بی جے پی کو گھیر ااور کہا، 'انتخابی بانڈ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو برباد کر دیا ہے۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ایک سیاسی جماعت سیاست میں اتنا چندہ اکٹھا کر سکتی ہے۔ انہوں نے یوپی میں پیپر لیک معاملے پر یوگی حکومت کو نشانہ بنایا ۔ اکھلیش نے کہا کہ جس طرح سے نوکری کے سوال پر پیپر لیک ہوئے ہیں، کیا کوئی نوجوان سوچ سکتا تھا کہ یہ پیپر لیک ہوں گے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حکومت کے دور میں ہر پرچہ لیک ہوا، تمام امتحانات کے تمام پرچے لیک ہوئے ۔ اس حکومت میں اب تک 10 پیپر لیک ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
اکھیلیش یادو نے کہا، "مجھے بتائیں کہ کیا دہلی اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے خلاف جھوٹے مقدمے درج کیے گئے یا نہیں؟ اور کیا ہماری پارٹی کے رہنما محمد اعظم خان صاحب کے خلاف جھوٹے مقدمے درج کیے گئے یا نہیں؟" اکھلیش یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے انڈیا الائنس کو بچانے کا کام کیا ہے اور انڈیا الائنس بھارتیہ جنتا پارٹی کا صفایا کرنے جا رہا ہے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ اس سے قبل مراد آباد کے مغل پورہ علاقے کے جی آئی سی گراؤنڈ میں اکھیلیش یادو کی میٹنگ کی تجویز تھی لیکن خراب موسم کی وجہ سے انتخابی میٹنگ منسوخ کر دی گئی تھی۔ مرادآباد لوک سبھا سیٹ کے لیے پہلے مرحلے میں 19 اپریل یعنی کل ووٹنگ ہوگی۔ روچی ویرا سماج وادی پارٹی کی جانب سے مرادآباد سے الیکشن لڑ رہی ہیں، جب کہ بی ایس پی نے عرفان سیفی پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ وہیں سرویش سنگھ بی جے پی کی طرف سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined