سپریم کورٹ میں الیکٹورل بانڈ کے خریداروں کی فہرست دینے کے لیے ایس بی آئی کے ذریعے مانگی گئی مہلت پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں مودی حکومت کی منشا پر ہی سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت ملک کے سب سے بڑے بینک کا استعمال اپنے مشتبہ و مشکوک لین دین کو چھپانے کے لیے ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے قومی صدر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے الیکٹورل بانڈ کے طور پربلیک منی کو وائٹ کرنے کی حکومت کی اسکیم کو ختم کر دیا ہے۔ عدالت نے ان لوگوں کے بارے میں معلومات طلب کی ہے جنہوں نے بی جے پی کو الیکٹورل بانڈ خرید کر دیا تھا، مگر اب بی جے پی چاہتی ہے کہ یہ کام لوک سبھا انتخابات کے بعد کیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے الیکٹورل بانڈ کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے کہا تھا کہ ایس بی آئی کو ڈونرز یعنی چندہ دینے والوں کی تفصیلات دینی ہو گی۔ اس مطالبے پر ایس بی آئی نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ اسے عطیہ دہندگان کی فہرست دینے کے لیے 30 جون تک کا وقت دیا جائے۔
Published: undefined
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مودی حکومت الیکٹورل بانڈ کے ذریعے اپنے مشتبہ و مشکوک لین دین کو چھپانے کے لیے ملک کے سب سے بڑے بینک کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے مودی حکومت کے الیکٹورل بانڈ کی ’بلیک منی کنورژن‘ اسکیم کو غیر آئینی، آر ٹی آئی کی خلاف ورزی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا تھا۔
Published: undefined
ملکارجن کھڑگے نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا ہے کہ ’’ایس بی آئی کو 6 مارچ تک الیکٹورل بانڈز خریدنے والوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے کہا گیا تھا لیکن بی جے پی چاہتی ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ایسا ہو۔ اس لوک سبھا کی میعاد 16 جون کو ختم ہو رہی ہے اور ایس بی آئی اس معلومات کو 30 جون تک دینا چاہتی ہے۔‘‘ کھڑگے نے مزید کہا کہ ’’بی جے پی اس فرضی اسکیم کا سب سے بڑا فائدہ اٹھانے والی بنی ہے۔‘‘
Published: undefined
کانگریس کے قومی صدر نے کہا کہ کانگریس پارٹی شروع سے ہی یہ کہتی آ رہی ہے کہ الیکٹورل بانڈ غیر شفاف اور غیر جمہوری ہے۔ کھڑگے نے سوال کیا کہ ’’کیا مودی حکومت بی جے پی کے مشکوک لین دین کو نہیں چھپا رہی ہے، جہاں ان غیر شفاف الیکٹورل بانڈ کے بدلے میں ہائی وے، بندرگاہوں، ہوائی اڈوں، پاور پلانٹس وغیرہ کے ٹھیکے مودی جی کے قریبی لوگوں کو دیے گئے؟‘‘ کھڑگے نے دوسرا سوال یہ کیا ہے کہ ’’ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف 24 گھنٹوں میں الیکٹورل بانڈ خریدنے والوں کی 44,434 آٹومیٹک ڈاٹا انٹریز کو سامنے لایا جا سکتا ہے، پھر ایس بی آئی کو یہ معلومات جمع کرنے کے لیے مزید 4 ماہ کی ضرورت کیوں ہے؟‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’کانگریس پارٹی بالکل صحیح تھی کہ الیکٹورل بانڈ اسکیم غیر شفاف، غیر جمہوری اور یکساں مواقع کو برباد کرنے والی رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
کانگریس کے قومی صدر نے دعویٰ کیا کہ ’’مودی حکومت، پی ایم او اور وزارت خزانہ نے ہر ادارے کو نقصان پہنچایا ہے، چاہے وہ آر بی آئی ہو، الیکشن کمیشن ہو، پارلیمنٹ ہو یا اپوزیشن۔ اس کامقصد بی جے پی کی تجوریوں کو بھرنا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’اب مایوس مودی حکومت تنکے کا سہارا لے کر سپریم کورٹ کے فیصلے کو ناکام کرنے کے لیے ایس بی آئی کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز