مہاراشٹر میں اسمبلی انتخاب ختم ہوئے ابھی 2 روز ہی ہوئے ہیں اور عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔ مہانگر گیس لمیٹڈ نے ممبئی میں سی این جی کی قیمت 2 روپے فی کلو بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے جس پر کانگریس نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں حکومت پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’الیکشن ختم، وصولی شروع۔ ممبئی میں سی این جی کی قیمت 2 روپے بڑھا دی گئی ہے۔ ابھی 2 دن پہلے یوپی میں بھی سی این جی کی قیمت بڑھا دی گئی تھی۔‘‘
Published: undefined
کانگریس نے اس پوسٹ میں پی ایم مودی کا نام لیے بغیر انھیں بھی ہدف تنقید بنایا ہے۔ پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’انتخاب ختم ہوتے ہی ’مہنگائی مین‘ کا قہر عوام پر برسنے لگا ہے۔‘‘ دراصل کانگریس اکثر پی ایم مودی کو ’مہنگائی مین‘ کہہ کر پکارتی رہی ہے۔ ممبئی میں سی این جی کی بڑھی قیمتوں کے بعد ایک بار پھر کانگریس نے پی ایم مودی کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ مہانگر گیس لمیٹڈ نے سی ایم جی کی قیمتوں میں آج سے اضافہ کر دیا ہے۔ پہلے ممبئی میں سی این جی 75 روپے کلو فروخت ہوتی تھی، لیکن اب یہ 77 روپے فی کلو ملے گی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مہانگر گیس پائپ لائن فراہمی کی قیمت بھی بڑھا سکتی ہے جس سے گھریلو اخراجات بھی بڑھ جائیں گے۔
Published: undefined
رپورٹس کے مطابق حکومت کی طرف سے گھریلو قدرتی گیس کی سپلائی کم کرنے کے سبب سی این جی فروخت کرنے والی کمپنیوں کو قیمت بڑھانے کا فیصلہ کرنا پڑا ہے۔ اب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ دوسری کمپنیاں، مثلاً اندرپرستھ بھی گیس کی قیمت میں اضافہ کر دے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز