نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس بیان پر نوٹس لیتے ہوئے مہاراشٹر کے الیکشن افسر سے رپورٹ مانگی ہے جس میں انہوں نے پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوانوں سے بالاكوٹ کارروائی کے تناظر میں ووٹ دینے کی اپیل کی تھی۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق یہ رپورٹ کمیشن کے اس مشورہ کے تناظر میں مانگی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سیاسی پارٹیاں اور اس کے امیدوار انتخابی مہم کے دوران سیکورٹی فورسز کی سرگرمیوں کے استعمال سے گریز کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیشن نے یہ رپورٹ جلد ہی پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر کے لاتور میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کے حق میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا ’’میں پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ کیا آپ کا پہلا ووٹ پاکستان کے بالاكوٹ میں ایئر اسٹرائیک کرنے والے بہادر جوانوں کے لئے ہو سکتا ہے؟ کیا آپ کا پہلا ووٹ پلوامہ میں شہید ہوئے ہمارے بہادر جوانوں کے لئے ہو سکتا ہے؟ ‘‘
Published: undefined
کانگریس اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) سمیت اپوزیشن پارٹیوں نے وزیر اعظم کے تبصرہ کی مذمت کی اور اسے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کارروائی کرنے کی درخواست کی تھی۔ سینئر کانگریسی لیڈر کپل سبل نے کہا ’’ہم نے الیکشن کمیشن سے بہت سی شکایتیں کی ہیں، لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور انتخابات کے پیش نظر ہمارے پاس عدالت میں جانے کا وقت نہیں ہے‘‘۔
سی پی ایم کے پولت بیورو ممبر نيلوتپل باسو نے کہا ’’ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ انتخابات کے ماحول کو بگڑنے سے روکنے کے لئے مؤثر طریقے سے مناسب کارروائی شروع کی جائے تاکہ قومی علامات کی شناخت کا انتخابی استعمال نہ کیا جا سکے‘‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined