لکھنؤ: پارلیمانی انتخابات کے پیشِ نظر اتر پردیش میں بچھائی جا رہی سیاسی بساط کے درمیان الیکشن کمیشن نے ریاست کی 13 ایم ایل سی سیٹوں کے لیے بھی انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے 4 مارچ سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے اور 21 مارچ کو ووٹنگ ہونے کے بارے میں اطلاع دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے اس اعلان کے بعد پارلیمانی سیٹوں کی صف بندی کے ساتھ قانون ساز کونسل کے لیے بھی سیاسی لڑائی کا آغاز ہو گیا ہے۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق ان 13 سیٹوں کے لیے ہونے والے انتخابات کے لیے 4 مارچ سے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے جائیں گے، 11 مارچ کو نام واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی، 12 مارچ کو کاغذات کی جانچ کی جائے گی اور 14 مارچ تک نام واپس لیے جا سکیں گے۔ اس کے بعد 21 مارچ کو ووٹنگ ہوگی اور اسی دن نتائج بھی آجائیں گے۔
Published: undefined
جن 13 ایم ایل سی ممبران کی سیٹیں خالی ہو رہی ہیں ان میں یشونت سنگھ ( بی جے پی)، وجے بہادر پاٹھک (بی جے پی)، ودیا ساگر سونکر (بی جے پی)، ڈاکٹر سروجنی اگروال (بی جے پی)، نریش چندر اتم (ایس پی)، بھیم راؤ امبیڈکر (بی ایس پی)، آشیش پٹیل (اپنا دل-ایس)، اشوک کٹاریہ (بی جے پی)، اشوک دھون (بی جے پی)، بکّل نواب (بی جے پی)، مہندر کمار سنگھ (بی جے پی)، محسن رضا (بی جے پی) اور نرملا پاسوان (بی جے پی) کے نام شامل ہیں۔
Published: undefined
یہاں یہ بھی واضح رہے کہ سماج وادی پارٹی سے علاحدہ ہونے والے سوامی پرساد موریہ نے اپنے ایم ایل سی کے عہدے سے بھی استعفیٰ دیدیا تھا جس کے بعد ان کی بھی سیٹ خالی ہوگئی ہے۔ اس پر 20 فروری سے ہی نوٹیفکیشن جاری ہے، لیکن ان 13 سیٹوں کے ساتھ اس سیٹ پر انتخاب کا اعلان نہیں ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اس سیٹ پر کبھی بھی انتخاب کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined