اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، منی پور اور گوا میں اسمبلی انتخابات کے نتائج اب سے تھوری دیر یعنی 8 بجے سے آنے شروع ہو جائیں گے ۔تمام پارٹیوں کے امیدوار اور ارکان جہاں ای وی ایم کی رکھوالی کرتے نظر آئے وہیں الیکشن کمیشن نے بھی گنتی کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔
Published: undefined
انتخابی کمیشن کی طرف سے سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں اور کسی بھی طرح کی دھاندلی و بے ضابطگی سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، تو دوسری طرف سماجوادی پارٹی، کانگریس، عام آدمی پارٹی وغیرہ نے اپنے اپنے کارکنان کو بھی ووٹ شماری مراکز پر نظر رکھنے کی ذمہ داری دے دی تھی ۔
Published: undefined
اتر پردیش میں اسمبلی انتخاب کے نتائج پر لوگوں کی نظر اس لیے بھی زیادہ ہیں کیونکہ اس کا اثر 2024 کے لوک سبھا انتخاب پر پڑنے والا ہے۔ اگر بی جے پی کو اتر پردیش میں نقصان اٹھانا پڑا تو پھر مودی حکومت کے لیے مرکز میں برقرار رہنا بھی ٹیڑھی کھیر ثابت ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بی جے پی کے سبھی سرکردہ لیڈروں نے اتر پردیش فتح کے لیے اپنی پوری طاقت لگا دی ہے۔ اب جب کہ ایگزٹ پول میں بی جے پی کی بہتر کارکردگی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تو بی جے پی میں خوشی کی لہر ہے، لیکن اپوزیشن پارٹیوں نے اسے پوری طرح مسترد کر دیا ہے۔ اب ایگزٹ پول کتنے صحیح ہیں اور کتنے غلط اس کا پتہ تھوڑی دیر میں لگنا شروع ہو جائے گا ۔
Published: undefined
ہندوستان کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست میں اسمبلی کی 403 سیٹیں ہیں۔ یہاں مکمل اکثریت حاصل کرنے کے لیے کسی بھی پارٹی کو 202 سیٹوں کی ضرورت ہوگی۔ سیاسی ماہرین کے مطابق یہاں بی جے پی اور سماجوادی پارٹی کے درمیان سخت ٹکر دیکھنے کو ملے گی، اور اگر ایسا ہوتا ہے تو بی ایس پی اور کانگریس جیسی پارٹیاں ’کنگ میکر‘ بھی بن سکتی ہیں۔
Published: undefined
بی جے پی حکمراں اتراکھنڈ میں اسمبلی کی 70 سیٹیں ہیں اور حکومت سازی کے لیے 36 سیٹوں کی ضرورت ہے۔ اس ریاست میں بی جے پی کی حالت خستہ نظر آ رہی ہے اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ گزشتہ سال پارٹی نے تین وزرائے اعلیٰ بنائے۔ یعنی بی جے پی حکومت میں عدم استحکام اپنے عروج پر تھا۔ ایسے ماحول میں کانگریس کے لیے حالات کافی سازگار دکھائی دے رہے ہیں۔
Published: undefined
پنجاب میں اسمبلی کی 117 سیٹیں ہیں اور کسی بھی پارٹی کو اکثریت حاصل کرنے کے لیے 59 سیٹوں کی ضرورت ہوگی۔ کانگریس حکمراں پنجاب میں بی جے پی کی حالت اچھی نہیں ہے، لیکن عآپ اور کانگریس میں سخت ٹکر کی امید ہے۔ کئی ایگزٹ پول میں عآپ بہ آسانی حکومت بناتی ہوئی نظر آ رہی ہے لیکن کچھ سیاسی ماہرین نے اپنی رائے اس سے الگ پیش کی ہے۔ ان کے مطابق کانگریس اور عآپ کے درمیان برابر کا مقابلہ ہو سکتا ہے اور کانگریس اقتدار میں واپسی بھی کر سکتی ہے۔
Published: undefined
60 اسمبلی سیٹوں والی ریاست منی پور میں حکومت سازی کے لیے 31 سیٹیں چاہیے ہوں گی۔ گزشتہ مرتبہ بی جے پی نے سب سے زیادہ 21 سیٹیں جیت کر این پی ایف، این پی پی اور ایل جے پی کے ساتھ اتحاد کر کے حکومت تشکیل دی تھی۔ اس بار بھی بی جے پی کے لیے منی پور میں بہتر اشارے مل رہے ہیں۔ نتیجہ کس کے حق میں جاتا ہے اس کے لیے 10 مارچ کا انتظار کرنا ہوگا۔
Published: undefined
محض 40 اسمبلی سیٹوں والی ریاست گوا میں حالات انتہائی دلچسپ ہیں۔ گزشتہ دو سالوں میں یہاں سیاست نے کئی نشیب و فراز دیکھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ بی جے پی اکثریت حاصل نہیں کر پائے گی، لیکن کچھ دیگر اراکین اسمبلی کی مدد سے حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ اس ریاست میں حکومت تشکیل دینے کے لیے 21 سیٹیں چاہئیں، اور کانگریس کا دعویٰ ہے کہ وہ تن تنہا یہ نمبر حاصل کر لے گی۔ اس ریاست میں عآپ اور ترنمول کانگریس بھی قسمت آزمائی کر رہی ہے اور ان دونوں میں سے ایک پارٹی ’کنگ میکر‘ کے کردار میں بھی آسکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined