اترپردیش پولیس اسمبلی انتخابات کے دوران نظم ونسق کو بنائے رکھنے کے لئے پوری طرح تیارہے۔ اس سلسلے میں ہر تھانے میں ایک خصوصی انتخابی رجسٹر رکھا جائے گا۔ جس میں انتخابات سے وابستہ سرگرمیوں کو درج کیا جائے گا۔
Published: undefined
ریاست کے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس(نظم ونسق) پرشانت کمار نے کہا کہ پولیس انتخابات کے سلسلے میں تیار ہے۔ پہلے مرحلے میں 11اضلاع کی 58سیٹوں پر انتخابات ہونگے۔ محکمہ پولیس نے بوتھوں کی تصدیق کرلی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ریاست کی سبھی 403سیٹوں کے لئے 92ہزار 821پولنگ مراکز کا فیزیکل ویریفکیشن کرلیا گیا ہے۔ یہ تعداد 2017 میں ہوئے انتخابات کے مقابلے میں 2.24فیصدی زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جیل میں رہ کر انتخابات کو متاثر کرنے والے مجرمین کی لسٹ تیار کرلی گئی ہے۔
Published: undefined
جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیوں پر سیکورٹی ایجنسیوں کی اچکتی نگاہ ہوگی۔29138حساس پولنگ بوتھوں پر خصوصی احتیاط کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
Published: undefined
اے ڈی جی نے کہا کہ ریاست میں کل 11لاکھ 33ہزار894لائسنسی اسلحوں میں تین لاکھ 68ہزار 490ہتھیار جمع کرائے جاچکے ہیں جبکہ باقی کو جمعہ کرایا جارہا ہے۔30اضلاع کی سرحدی دیگر ریاستوں سے ملتی ہیں۔الیکشن کے دوران غیر قانونی شراب پر بھی لگام لگادی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز