نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے آج یہاں نائب صدر کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان کیا۔ شیڈول کے مطابق نائب صدر کے انتخاب کا نوٹیفکیشن 5 جولائی کو جاری کیا جائے گا جس کے بعد کاغذات نامزدگی شروع ہوں گے اور نامزدگی کی آخری تاریخ 19 جولائی ہوگی۔ امیدوار خود یا ان کے تجویز کنندگان اور حمایتی کسی بھی کام کے دن صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 جولائی کو ہو گی اور 22 جولائی تک نام واپس لیے جا سکیں گے۔
Published: undefined
ضرورت پڑنے پر پولنگ 6 اگست بروز ہفتہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی اور اسی دن پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ ووٹنگ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں ہوگی۔ پولنگ کے مقام پر کووڈ پروٹوکول کی تعمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ نائب صدر کے انتخاب میں راجیہ سبھا کے 233 منتخب اور 12 نامزد اراکین اور لوک سبھا کے 543 منتخب اراکین ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔ اس طرح کل 788 ایم پی ہوں گے۔
Published: undefined
اس مرتبہ لوک سبھا کے جنرل سکریٹری اُتپل کمار سنگھ نائب صدر کے انتخاب میں چیف الیکٹورل آفیسر ہوں گے۔ ان کی معاونت کے لیے اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران بھی تعینات کیے جائیں گے۔ الیکشن میں ممبران کو بیلٹ پیپر پر کمیشن کی طرف سے فراہم کردہ خصوصی قلم سے رومن رسم الخط میں ترجیح درج کرنی ہوگی۔ امیدواروں کو 15,000 روپے بطور ضمانت جمع کروانے ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز