الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ان پانچ ریاستوں کے چیف سکریٹریز کو خط لکھ کر ٹیکہ کری مہم تیز کرنے کو کہا ہے جہاں جلد ہی اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ ذرائع نے 3 جنوری کو یہ جانکاری دی۔ افسران کے حوالے سے ذرائع نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے منی پور ریاست میں ٹیکے کی پہلی خوراک کے کم فیصد پر بھی فکر کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی حکومت سے وہاں ٹیکہ کاری مہم کو تیز کرنے کے لیے کہا ہے۔ پنجاب، اتر پردیش، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور میں جلد ہی اسمبلی انتخاب ہونے جا رہے ہیں اور انتخاب کے شیڈول کا اعلان جنوری ماہ میں ہی ہونے کا امکان ہے۔
Published: undefined
انتخابی کمیشن کی جانب سے اس سلسلے میں فکر ظاہر کرنے کے بعد مرکزی حکومت نے گزشتہ سال 27 دسمبر کو سبھی انتخابی ریاستوں کو جلد از جلد اہل آبادی کے لیے کووڈ ٹیکہ کاری شروع کرنے کی صلاح دی تھی۔ حکومت نے متعلقہ ریاستوں کو کورونا وائرس کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ اور اس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کو روکنے کے لیے ٹیسٹنگ بڑھانے کی بھی صلاح دی ہے۔
Published: undefined
مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے 27 دسمبر کو جاری حکم کے تحت پورے ملک میں کووڈ-19 پروٹوکول اور طبی ضابطوں کو 31 جنوری تک بڑھا دیا گیا ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے ووٹنگ والی ریاستوں کو کووڈ ضابطوں پر سختی سے عمل کرانے اور کسی خاص علاقے یا مقامات پر معاملے سامنے آنے پر نئے کنٹنمنٹ زون مقرر کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔
Published: undefined
سبھی پانچ انتخابی ریاستوں نے 27 دسمبر کو مرکزی وزارت صحت اور ای سی آئی (الیکشن کمیشن آف انڈیا) کے افسران کے ساتھ گزشتہ میٹنگ میں اپنے یہاں ہوئی ٹیکہ کاری اَپ ڈیٹ کی جانکاری دی تھی۔ اس میں اتراکھنڈ اور گوا نے قومی اوسط سے زیادہ پہلی اور دوسری خوراک کے لیے ٹیکہ کاری کوریج کی اطلاع دی۔ اتر پردیش، پنجاب اور منی پور نے بتایا ہے کہ ان کے یہاں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کوریج قومی اوسط سے نیچے ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز