کچھ ماہ کے بعد ہونے جا رہے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے حوالہ سے الیکشن کمیشن نے ہدایت جاری کر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق لوک سبھا انتخابات اور چاروں ریاستوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد پولنگ کے عمل سے وابستہ کوئی بھی افسر اپنے آبائی ضلع میں تعینات نہیں رہنا چاہیے۔ اس حوالہ سے الیکشن کمیشن نے تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور چیف الیکشن افسران کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ افسران نے اگر کسی ضلع میں طویل مدت تک اپنی خدمات انجام دی ہیں تو اس ضلع میں اس کی تقرری نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ لوک سبھا انتخاب کے ساتھ 4 ریاستوں آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، اوڈیشہ اور سکم میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
غورطلب ہے کہ آندھرا پردیش اسمبلی کی مدت کار 3 جون، اروناچل پردیش اسمبلی کی مدت 18 جون، اوڈیشہ اسمبلی کی مدت کار 11 جون اور سکم اسمبلی کی مدت کار 27 مئی کو ختم ہونے جا رہی ہے۔ حالانکہ الیکشن کمیشن نے تاحال چاروں ریاستوں اور لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز