نئی دہلی: کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر آئینی اداروں کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے دباؤ میں الیکشن کمیشن نے دونوں ریاستوں میں ایک ساتھ انتخابات کا اعلان نہیں کیا، جبکہ انتخابی نتائج ایک ساتھ آنے والے ہیں۔
Published: undefined
کانگریس گجرات کے انچارج رگھو شرما اور پارٹی کے ترجمان پون کھیرا نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور اسے حکومت کے دباؤ میں کام نہیں کرنا چاہئے۔ گجرات اور ہماچل اسمبلی انتخابات کے نتائج جب ایک ہی دن آنے والے ہیں، لیکن انتخاب کا اعلان ہماچل کے لیے 14 اکتوبر اور گجرات کے لیے آج کیا جاتا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہونے کے ناطے بتائے کہ کیا اس نے یہ کام حکومت کے دباؤ میں کیا ہے؟ کمیشن کو ملک کے عوام کو بتانا چاہیے کہ جب انتخابی نتائج ایک ساتھ آنے والے ہیں تو گجرات اور ہماچل میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کے اعلانات کیوں نہیں کیے گئے۔
Published: undefined
کانگریس لیڈروں نے کہا کہ گجرات میں 27 سال سے بی جے پی کی حکومت ہے اور اس پر سوال اٹھانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری پورے ملک کے لیے ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ گاندھی کی ریاست میں بڑی مقدار میں شراب کیوں پکڑی جا رہی ہے۔ گجرات میں پانچ لاکھ آسامیاں خالی ہیں اور وہاں 22 امتحانات کے پرچے لیک ہوئے ہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں سہولیات نہیں ہیں۔ سڑکیں خستہ حال ہیں۔ کورونا کے وقت لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور حکومت کورونا سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ گجرات میں لوگ بی جے پی سے پریشان ہیں اور ان کے سامنے کانگریس ہی واحد آپشن ہے۔ کانگریس نے وہاں زمین پر کام کیا ہے اور اس کی بنیاد پر وہ دعویٰ کرتی ہے کہ کانگریس وہاں حکومت بنا رہی ہے۔ ان کایہ بھی کہنا تھا کہ عام آدمی پارٹی زمین پر کہیں نہیں ہے۔ گجرات کے لوگ عام آدمی پارٹی کو سمجھتے ہیں اور وہ یہ بھی سمجھ چکے ہیں کہ گجرات میں بی جے پی کی حکومت میں کتنی بدعنوانی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined