قومی خبریں

تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ کے خلاف الیکشن کمیشن کا سخت ایکشن، انتخابی تشہیر پر لگی پابندی

الیکشن کمیشن نے کے سی آر پر 48 گھنٹوں کے لیے انتخابی تشہیر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 اپریل کو پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا ایک تبصرہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تھی۔

چندرشیکھر راؤ
چندرشیکھر راؤ 

الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے سربراہ کے. چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) کو کانگریس کے خلاف ان کے قابل اعتراض تبصروں کے لیے 48 گھنٹے تک انتخابی تشہیر کرنے سے روک دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 اپریل کو سرسیلا میں پریس کانفرنس کے دوران چندرشیکھر راؤ کا تبصرہ مثالی ضابطہ اخلاق کے التزامات اور اس کے گائیڈلائنس کی خلاف ورزی تھی۔

Published: undefined

تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ کے سی آر کی انتخابی تشہیر پر پابندی بدھ کی شب 8 بجے سے نافذ العمل ہوگی اور جمعہ کی شب 8 بجے تک یہ پابندی ختم ہو جائے گی۔ اپنے حکم میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ’’کمیشن بی آر ایس چیف کے. چندرشیکھر راؤ کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں سے متعلق معاملے میں جاری کیے گئے یا مستقبل میں جاری کیے جانے والے کسی بھی حکم/نوٹس پر منفی اثر ڈالے بغیر، 5 اپریل کو سرسیلا میں ان کی پریس کانفرنس کے دوران ان کے ذریعہ دیے گئے متنازعہ بیان کی سخت مذمت کرتا ہے۔‘‘

Published: undefined

الیکشن کمیشن نے اپنے حکم میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’’کمیشن ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 324 اور اس سلسلے میں اہل دیگر سبھی طاقتوں کے تحت بی آر ایس چیف کے. چندرشیکھر راؤ کو کسی بھی عوامی میٹنگ، عوامی جلوس، عوامی ریلیوں، تقاریب اور انٹرویو منعقد کرنے سے یکم مئی کی شب 8 بجے سے 48 گھنٹوں کے لیے روک لگاتا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined