کلکتہ: الیکشن کمیشن نے نندی گرام میں نوئل علاقے جہاں کے بوتھ کا دورہ وزیر اعلیٰ ممتا نرجی نے کیا تھا، میں ہوئے تشدد کے واقعات پر رپورٹ طلب کی ہے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نندی گرام میں متعدد بوتھس کا دورہ کیا۔ ممتا بنرجی کے خلاف ان کے ہی سابق ساتھی شوبھندو ادھیکاری سے مقابلہ ہے۔ ممتا بنرجی جیسے ہی بوئل بوتھ پر پہنچیں وہاں بی جے پی حامی جے شری رام کے نعرے لگانے لگے۔ ممتا بنرجی کے دورے کے بعد وہاں پر تشدد کے واقعات ہوئے۔ مرکزی فورسیس نے امن قائم کرنے کی بھر پور کوشش کی۔
Published: undefined
ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین نے بوئیل کے علاقے میں پولنگ بوتھ کے باہر ہونے والے واقعہ اور اس سے قبل ہی کیش پور کے علاقے میں ایک شخص کی ہلاکت کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی۔ جمعرات کی صبح مغربی مدنی پور کے علاقے کیش پور میں ترنمول کانگریس کے ایک کارکن کو مبینہ طور پر چاقو کا وار کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 30 سیٹوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن پر غیر فعال ہونے کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور امت شاہ کے اشارے پر کمیشن کام کر رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز