الیکشن کمیشن پیر یعنی 9 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے پانچ ریاستوں کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔ اس سال مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم میں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن دہلی میں آل انڈیا ریڈیو کے رنگ بھون آڈیٹوریم میں تاریخوں کا اعلان کرے گا۔ اس دوران چیف الیکشن کمشنر سمیت الیکشن کمیشن کے اہم حکام بھی موجود ہوں گے۔
Published: undefined
ملک میں 2024 میں لوک سبھا انتخابات ہونے والے ہیں۔ ان انتخابات سے پہلے پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو سیمی فائنل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ان میں سے تین ریاستیں ایسی ہیں جو ہندی پٹی میں آتی ہیں۔ اس میں راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تلنگانہ، جنوبی ہند میں بھی انتخابی مقابلہ دیکھنے کو ملنے والا ہے۔ ساتھ ہی شمال مشرقی ہندوستان میں میزورم کو بھی انتخابی نقطہ نظر سے اہم سمجھا جاتا ہے، کیونکہ یہ مشرقی ہندوستان میں رائے دہندوں کی پسند بتائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز