حیدرآباد: الیکشن کمیشن (ای سی آئی) نے تلنگانہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) انجنی کمار کی معطلی منسوخ کر دی ہے۔ انہیں ووٹوں کی گنتی کے دن موجودہ وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی سے ملاقات کی وجہ سے معطل کیا گیا تھا۔
Published: undefined
کمیشن نے انہیں ریونت ریڈی کے مبینہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معطل کیا تھا، جو اس وقت تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدر تھے۔ انجنی کمار کی معطلی کے بعد اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے ڈائریکٹر جنرل روی گپتا کو ڈی جی پی مقرر کیا گیا تھا۔
Published: undefined
کمیشن نے انجنی کمار کی جانب سے وضاحت پیش کرنے کے بعد معطلی کو ختم کر دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے جان بوجھ کر مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی۔ آئی پی سی افسر نے کمیشن کو بتایا کہ وہ ریونت ریڈی کی درخواست پر ان کے گھر گئے تھے۔ انہوں نے مبینہ طور پر کمیشن کو یقین دلایا کہ مستقبل میں غلطی نہیں دہرائی جائے گی۔
Published: undefined
ای سی آئی نے 3 دسمبر کو چیف سکریٹری کو ہدایت دی تھی کہ وہ انجنی کمار کو معطل کر کے ڈی جی پی کا چارج اگلے سینئر ترین اہل افسر کو سونپ دیں۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ انجنی کمار کو ڈی جی پی کے طور پر بحال کیا جائے گا یا روی گپتا ہی اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔ ریونت ریڈی کی قیادت والی کانگریس حکومت اس بارے میں فیصلہ کرے گی۔ حکومت آئندہ چند روز میں بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کر سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined