نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی ) کو گجرات اسمبلی انتخابات کی تشہیر کے دوران لفظ ’پپو‘ کے استعمال پر اعتراض کیا ہے۔ 9 اور 14 دسمبر کو ہونے والے گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان اہم مقابلہ مانا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے بی جے پی کو ارسال کئے گئے ایک خط میں انتخابی تشہیر میں استعمال ٹی وی اشتہاروں، ہورڈنگ، پوسٹر اور بینر وغیرہ پر ’پپو نامی شخص ‘کے ذکر پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بی جے پی کو حکم دیا ہے کہ وہ ایسے تمام اشتہارات کو ہٹا لے۔ الیکشن کمیشن نے بی جےپی کے تمام اشتہارات کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ ان سب میں ایک خاص شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لفظ ’پپو ‘ کا استعمال کیا گیا ہے۔ گجرات الیکشن کمیشن کے مطابق کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی پر بلواسطہ طور پر اس طرح سے حملہ کیا جا نا غیر اخلاقی ہے۔
الیکشن کمیشن کے اعتراض جتانے کے باوجود بی جے پی اپنی غلطی کا اعتراف تونہ کیابلکہ ’الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ‘ کےمترادف الیکشن کمیشن پر ہی لال پیلی ہو رہی ہے۔ بی جی پی کا کہنا ہے کہ اشتہاروں میں کسی کا نام نہیں لیا گیا ہے اس لئے الیکشن کمیشن کو ایسی ہدایت نہیں دینی چاہئے۔
گجرات میں کل 182 سیٹیں ہیں اور اکثریت کے لئے 92 سیٹوں کی درکار ہے۔ ریاست میں گزشتہ دو دہائیوں سے بی جے پی کی حکومت ہے ۔ اس کے باوجود بی جے پی اشتہارات میں اس طرح کے غیر اخلاقی حربوں کا استعمال کر رہی ہے ۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی کو اب اپنی زمین کھسکتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
Published: undefined
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined