انتخابی کمیشن نے مہاراشٹر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے پریس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دونوں ہی ریاستوں میں ایک ہی مرحلہ میں 21 اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔ دونوں ہی ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی 24 اکتوبر کو ہوگی اور شام تک نتائج برآمد ہوں گے۔
Published: 21 Sep 2019, 1:10 PM IST
سنیل اروڑا نے انتخابی پروگرام کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 27 ستمبر کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ 4 اکتوبر تک نامزدگی کا پرچہ داخل کیا جائے گا اور نام واپس لینے کی تاریخ 7 اکتوبر طے کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ الگ الگ ریاستوں کی 64 اسمبلی سیٹوں اور بہار کی سمستی پور لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب بھی 21 اکتوبر کو ہوگا۔
Published: 21 Sep 2019, 1:10 PM IST
چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ مہاراشٹر میں 8.9 کروڑ ووٹرس ہیں، جب کہ ہریانہ میں 1.82 کروڑ ووٹرس ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ہریانہ میں 1.03 لاکھ بیلٹ یونٹ ہیں اور مہاراشٹر میں 1.8 لاکھ بیلٹ یونٹ، 1.28 لاکھ سی یو اور 1.39 لاکھ وی وی پیٹ مشینیں ہیں۔
Published: 21 Sep 2019, 1:10 PM IST
سنیل اروڑا نے بتایا کہ امیدوار کے لیے انتخاب میں خرچ کی زیادہ سے زیادہ حد 28 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ قانون دونوں ہی ریاستوں میں نافذ ہوگا۔ ای وی ایم کی سیکورٹی کو لے کر چیف الیکشن کمشنر نے بھروسہ دلایا ہے اور کہا ہے کہ اس میں کسی طرح کی چھیڑ چھاڑ نہیں ہوگی۔ انھوں نے ای وی ایم کو پوری طرح سے محفوظ قرار دیا۔ سنیل اروڑا کا کہنا ہے کہ ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشینوں کو ڈبل لاک میں رکھا جائے گا۔ کوئی بھی امیدوار اور ان کے ساتھی ایک مقرر کردہ دوری سے اسٹرانگ روم کی سیکورٹی پر نظر رکھ سکتے ہیں۔
Published: 21 Sep 2019, 1:10 PM IST
واضح رہے کہ مہاراشٹر میں اسمبلی کی 288 سیٹیں ہیں۔ ریاست میں فی الحال وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی قیادت میں بی جے پی اور شیو سینا اتحاد کی حکومت ہے۔ اسمبلی کی مدت کار 9 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ 2014 میں ہوئے اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کو 122 سیٹوں پر جیت ملی تھی۔ شیوسینا نے 63 سیٹوں پر جیت درج کی تھی۔ کانگریس نے 42 سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی۔ این سی پی کے اکاؤنٹ میں 41 سیٹیں گئی تھیں۔ دیگر پارٹیوں نے 20 سیٹوں پر جیت درج کی تھی۔
Published: 21 Sep 2019, 1:10 PM IST
دوسری طرف ہریانہ میں اسمبلی کی 90 سیٹیں ہیں۔ ریاست میں وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کی قیادت میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ ریاست میں اسمبلی کی مدت کار 2 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ 2014 میں بی جے پی کو مکمل اکثریت ملی تھی۔ بی جے پی نے 47 سیٹوں پر جب کہ کانگریس نے 15 سیٹوں پر قبضہ کیا تھا۔ اس الیکشن میں آئی این ایل ڈی کو 19 اور دیگر پارٹیوں نے 9 سیٹوں پر فتح حاصل کی تھی۔
Published: 21 Sep 2019, 1:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Sep 2019, 1:10 PM IST