انتخابی کمیشن نے پیر کے روز چھ ریاستوں کی 7 خالی اسمبلی سیٹوں پر نومبر میں ضمنی انتخاب کرانے کا اعلان کر دیا ہے، کمیشن نے کہا کہ ووٹنگ 3 نومبر کو ہوگی اور 6 نومبر کو ووٹ شماری کی جائے گی۔ ضمنی انتخاب مہاراشٹر کے اندھیری ایسٹ، بہار کے مکامہ اور گوپال گنج، ہریانہ کے آدم پور، تلنگانہ کے منوگوڈے، اتر پردیش کے گولا گوکرناتھ اور اڈیشہ کے دھام نگر میں ہوں گے۔
Published: undefined
ضمنی انتخاب کے لیے نوٹیفکیشن جمعہ کو جاری کیا جائے گا اور نامزدگی کا پرچہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر ہوگی۔ نامزدگی کی جانچ کی تاریخ اور امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ بالترتیب 15 اکتوبر اور 17 اکتوبر ہوگی۔ ضمنی انتخاب کے لیے یکم جنوری 2022 کی ووٹر لسٹ کا استعمال کیا جائے گا۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مناسب تعداد میں ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشینیں دستیاب کرا دی گئی ہیں اور ان مشینوں کی مدد سے انتخاب بہتر انداز میں کرائے جانے کے لیے سبھی اقدام اٹھائے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined