نئی دہلی: انتخابی کمیشن نے ہفتے کو اوڈیشہ، راجستھان، بہار، اتر پردیش اور چھتیس گڑھ میں پانچ اسمبلی اور ایک لوک سبھا حلقے میں پانچ دسمبر کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
انتخابی کمیشن کی جانب سے جاری ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اسمبلی ضمنی انتخابات پدم پور (اوڈیشہ)، سردار شہر (راجستھان)، کرہانی (بہار)، بھانو پرتاپ پور (چھتیس گڑھ) اور رام پور (اتر پردیش) میں ہوں گے جبکہ اسی مدت میں، مین پوری (اتر پردیش) میں بھی ایک پارلیمانی سیٹ پر الیکشن ہوں گے۔
Published: undefined
انتخابی کمیشن نے بتایا کہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تاریخ دس نومبر اور پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 نومبر ہے۔اسکروٹنی 18 نومبر کو ہوگی۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 2 نومبر ہے۔ پینل نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی آٹھ دسمبر کو ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined