نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں 3 لوک سبھا اور 30 اسمبلی سیٹوں پر 30 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ کمیشن کے مطابق ان انتخابی حلقوں میں ووٹ شماری 2 نومبر کو کرائی جائے گی۔ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے بعد یہ سب سے بڑا انتخابی عمل ہوگا۔ اس سے قبل 30 ستمبر کو کولکاتا کی بھوانی پور سیٹ پر اسمبلی کا ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔ یہ انتخابات بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے لئے اہم ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی خود انتخابی میدان میں ہیں۔ بنگال میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے دوران ممتا بنرجی نے نندی گرام سے الیکشن لڑا تھا، لیکن وہ بی جے پی امیدوار شوبھندو ادھیکاری سے ہار گئی تھیں۔ وزیر اعلیٰ کے عہدے پر برقرار رہنے کے لئے ان کا 6 ماہ کے اندر اسمبلی کا رکن منتخب ہونا لازمی ہے۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن نے اطلاع فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں دادر نگر حویلی اور دمن و دیو میں انتخابات ہونے ہیں۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش اور ہماچل پردیش میں ایک ایک سیٹ پر انتخابات ہونے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مختلف ریاستوں کی 30 اسمبلی نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات ہوں گے۔ آندھرا پردیش کی بڑویل، آسام کی گوسائیں گاؤں، بھبانی پور، تامل پور، ماریانی، تھورا اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔ بہار کی کشیشور اور تاراپور سیٹوں پر بھی ضمنی انتخابات ہوں گے جبکہ ہریانہ کی ایلن آباد اسمبلی سیٹ پر بھی ووٹنگ ہوگی۔
Published: undefined
اس کے علاوہ ہماچل پردیش میں فتح پور اور آرکی، جوبائی کوٹ کھائی نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ کرناٹک کی سندھگی اور ہنگل نشستوں کے لیے ووٹنگ 30 اکتوبر کو ہوگی۔ مدھیہ پردیش میں پرتھوی پور، رائے گاؤں اور جوباٹ سیٹ پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔ مہاراشٹر کی ایک اور میگھالیہ کی تین نشستوں پر بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔ راجستھان کی ولبھ گڑھ، دھاریواڑ سیٹ پر ووٹنگ ہوگی۔ بنگال کی دن ہاٹا، سانتی پور، کھرداہا اور گوسابہ نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ ان علاقوں کے لیے نوٹیفکیشن یکم اکتوبر کو جاری کیا جائے گا، نامزدگی کی آخری تاریخ 8 اکتوبر ہوگی۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن کورونا کیسز کے پیش نظر ان نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کو طویل عرصے سے ملتوی کر رہا ہے۔ تاہم، اب ملک میں کورونا کے کیسز 20 ہزار سے کم ہیں، جبکہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران یہ تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز