ممبئی: ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا کے لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے انکشاف کیا ہے کہ ایکناتھ شندے گرفتار ہونے کے خوف سے بی جے پی کے ساتھ گئے ہیں۔ آدتیہ ٹھاکرے نے گزشتہ روز دعویٰ کیا کہ ایکناتھ شندے ماتوشری میں آنے کے بعد روئے اور کہہ رہے تھے کہ اگر انہوں نے بی جے پی کو حمایت نہیں دی تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے بھی آدتیہ ٹھاکرنے کے بیان کی تصدیق کی ہے۔
Published: undefined
شیو سینا ادھو دھڑے کے لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا ’’آدتیہ ٹھاکرے جو کہہ رہے ہیں وہ پوری طرح سے سچ ہے۔ موجودہ وزیر اعلیٰ (ایکناتھ شندے) نے میرے گھر آ کر بھی کہا تھا کہ میں جیل نہیں جانا چاہتا، آپ اس اتحاد کو ٹوڑ ڈالیں! اگر پارٹی نے آپ کو سب کچھ دیا ہے تو آپ کو بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے۔‘‘
Published: undefined
سنجے راؤت نے کہا ’’جب میں نے کہا کہ پورے ملک میں دباؤ کا نظام قائم کر دیا گیا ہے لیکن ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں، تو شندے کا جواب تھا کہ ’نہیں، مجھے ڈر ہے کہ مجھے جیل میں ڈال دیا جائے گا!‘ وہ جیل جانے سے ڈر رہے تھے۔ اس دوران کئی ایسے لوگوں کے خلاف ای ڈی کی کارروائی چل رہی ہے، جس کی قیادت موجودہ وزیر اعلی (ایکناتھ شندے) کر رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ آدتیہ ٹھاکر نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ ایکناتھ شندے ماتوشری آنے کے بعد رو پڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ بی جے پی کے ساتھ نہیں گئے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہے جب آدتیہ ٹھاکرے نے ایکناتھ شندے کے بارے میں اتنی بڑی بات کہی ہے۔ حیدرآباد کے اپنے ایک روزہ دورہ کے دوران گیتم یونیورسٹی کے ایک پروگرام میں طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیوسینا میں پھوٹ سے قبل ایکناتھ شندے ماتوشری آئے تھے۔
Published: undefined
آدتیہ ٹھاکرے نے مزید کہا کہ شندے وہاں آنے کے بعد بہت روئے اور ان کے چہرے پر بی جے پی کو لے کر گھبراہٹ تھی۔ آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ 40 لوگ اپنی سیٹوں کے لیے، پیسے لے کر گئے۔ موجودہ وزیر اعلیٰ تب میرے گھر آنے کے بعد رو پڑے تھے، اس کی وجہ یہ تھی کہ مرکزی تفتیشی ایجنسی انہیں گرفتار کرنے والی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined