مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس جمعہ کی شب کو دہلی پہنچے اور ہفتہ کے روز ان کی ملاقات وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ساتھ بی جے پی صدر جے پی نڈا سے بھی ہوگی۔ سینئر لیڈروں کی اس ملاقات میں مہاراشٹر کابینہ کی توسیع پر تبادلہ خیال ہونے کے امکانات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شندے اور فڈنویس آج صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور نائب صدر ونکیا نائیڈو سے بھی ملاقات کریں گے۔
Published: undefined
مہاراشٹر میں زبردست سیاسی اٹھا پٹخ اور شیوسینا میں بغاوت کے بعد ایکناتھ شندے اور دیویندر فڈنویس نے 30 جون کو ریاست میں حکومت تشکیل دی تھی۔ اس کے پہلے شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعلیٰ عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بعد ازاں شیوسینا میں بغاوت کا سلسلہ جاری ہے اور ایکناتھ شندے نے کچھ میونسپل کارپوریشن پر بھی اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ کئی کارپوریٹرس نے ایکناتھ شندے کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے جس سے ادھو ٹھاکرے خیمہ میں زبردست ہلچل مچی ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز