اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ سے ایکانا اسٹیڈیم میں تیز آندھی سے ایک بڑا ہورڈنگ ایک اسکارپیو پر گر گیا، جس سے گاڑی میں بیٹھے تین لوگ دب گئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو ریسکیو کر اسپتال بھیجا۔ لیکن ان میں سے دو لوگوں کی موت ہو گئی، جبکہ تیسرے کا علاج جاری ہے۔ دونوں مہلوکین ماں اور بیٹی ہیں۔
Published: undefined
موصولہ اطلاعات کے مطابق لکھنؤ میں وزیر اعلیٰ رہائش سے کچھ ہی دوری پر ایکانا اسٹیڈیم میں تیز آندھی سے ایک بڑا ہورڈنگ گر گیا۔ اس حادثے میں ہورڈنگ کی زد میں ایک اسکارپیو کار آ گئی اور وہ نیچے دب گئی۔ اسی کے ساتھ اس میں بیٹھے تین لوگ بھی اس میں دب گئے۔ بعد میں پولیس نے ملبہ میں دبے تینوں زخمیوں کو ریسکیو کر اسپتال بھیجا، لیکن ان میں سے دو کی جان چلی گئی۔
Published: undefined
جانکاری کے مطابق ایکانا اسٹیڈیم میں لگا یہ بورڈ بہت بڑا تھا۔ یہ آندھی کو برداشت نہیں کر پایا اور گر گیا۔ حادثے کی خطرناکی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کی زد میں آئی اسکارپیو کے پرخچے اڑ گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ہورڈنگ کے نیچے دبی کار میں پھنسا شخص ہاتھ ہلا کر بچانے کی گزارش کر رہا تھا۔
Published: undefined
موصولہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد پہنچی پولیس کو اس بڑے ہورڈنگ کو کار پر سے ہٹانے کے لیے ایک کرین کی مدد لینی پڑی۔ یہ ہورڈنگ اشتہار وغیرہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ لکھنؤ کے اس اسٹیڈیم کا پورا نام بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم ہے۔ جہاں پر یہ حادثہ پیش آیا وہ جگہ وزیر اعلیٰ رہائش سے کچھ ہی دوری پر ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز