اورنگ آباد: مہاراشٹرا کے خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس خطہ میں کورونا وائرس کے 336 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ مزید 8 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ یہ اطلاع خطہ کے ہیلتھ افسران دی۔
Published: undefined
مراٹھواڑہ کے سبھی ضلع صدر دفتر سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق اورنگ آباد اس خطے کے آٹھ اضلاع میں سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 158 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور چار مریضوں کی موت ہوگئی۔ اس کے علاوہ ضلع جالنہ میں 61، ضلع ناندیڑ میں 45، ضلدع بیڈ میں 30 اور ضلع پربھنی میں 13 کیسز درج ہوئے اور ایک ایک مریض کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ضلع لاتور میں 48، ضلع ہنگولی میں 16 اور ضلع عثمان آباد میں 15 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined