مغربی بنگال کے نیو جلپائی گڑی میں مال گاڑی اور کنچن جنگا ایکسپریس کے درمیان تصادم میں اب تک 15 افراد کی موت کی خبر ہے، جب کہ 25 افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق مال گاڑی نے کنچن جنگا ایکسپریس کو پیچھے سے ٹکر مار دی تھی۔ اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹرین کے لوکو پائلٹ یعنی ڈرائیورنے سگنل کو نظر انداز کر دیا تھا۔
Published: undefined
دارجلنگ ضلع میں ریلوے بورڈ کی چیئرمین جیا ورما سنہا نے کہا کہ بچاؤ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ٹرین ڈرائیور (لوکو پائلٹ) نے سگنل کو پوری طرح نظر انداز کر دیا تھا۔ اس حادثے میں ڈرائیور کی بھی موت ہو گئی ہے جبکہ ٹرین گارڈ بھی مارا گیا ہے۔ اگرتلہ-سیالدہ روٹ پر تمام ریلوے اسٹیشنوں پر ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ یہ تصادم آج صبح تقریباً 9 بجے اس وقت ہوا جب 13174 کنچن جنگا ایکسپریس اگرتلہ سے سیالدہ جا رہی تھی۔ اس تصادم میں کنچن جنگا ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ہر طرف چیخ و پکار تھی۔ تصادم کے باعث ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined