بنگلورو: عیدگاہ میدان کے حوالہ سے جاری تنازعہ کے درمیان بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری سی ٹی روی نے بدھ کے روز کہا کہ اگر میدان میں گنیش اتسو نہیں منایا جا سکتا، تو وہاں نماز ادا رکنے کی اجازت پر بھی سوال اٹھایا جائے گا۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی نے کہا کہ عیدگاہ میدان محکمہ محصولات کی اراضی ہے، لہذا زمین سے وابستہ فیصلے اسی کو لینے ہوں گے۔
Published: undefined
سی ٹی روی نے کہا ’’جب عیدگاہ میدان میں گنیش کی مورتی نصب کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی تو یہ حقوق کا معاملہ بن جائے گا۔ محکمہ محصولات کو اجازت دینے پر غور کرنا ہوگا۔ اور میں کہوں گا کہ اجازت دی جانی چاہئے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا ’’میں عہدیداران سے گنیش اتسو کے لئے اجازت فراہم کرنے کی گزارش کرتا ہوں۔ اگر اسے نامنظور کیا جاتا ہے، تو سوال اٹھائے جائیں گے کہ وہاں نماز ادا کرنے کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے؟ اگر نماز کی اجازت ہے، تو گنیش اتسو کی کو بھی جازت دی جانی چاہئے۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ ملک میں 31 اگست سے گنیش اتسو منایا جائے گا اور ہندو تنظیمیں عیدگاہ کے میدان پر تہوار منانے کی تیار کر ہی ہیں۔ وہیں، کانگریس کے رکن اسمبلی ضمیر احمد خان نے کہا کہ عیدگاہ میدان پر گنیش اتسو منانے کی جازت نہیں دی جانی چاہئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز