بھوپال: دارالحکومت بھوپال سمیت پورے مدھیہ پردیش میں آج عید کا تہوار روایتی انداز میں منایا گیا۔ اس دوران مختلف مقامات پر عید کی خصوصی نماز ادا کی گئی۔
اس موقع پر گورنر منگو بھائی پٹیل اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔ پٹیل نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پیغام میں لکھا، ''عید مبارک۔ امن اور بھائی چارے کے تہوار عید الفطر پر تمام اہل وطن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اپنے پیغام میں لکھا ہے، ’’ریاست اور ملک کے تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو عید کی بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات۔‘‘
ریاستی کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے عید کے موقع پر آج یہاں عیدگاہ پہاڑی علاقے میں پہنچ کر مسلمان بھائیوں کو عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ وہ تمام اہل وطن کو بھائی چارے اور ہم آہنگی کی علامت عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
Published: undefined
برہان پور میں عید کے موقع پر شاہی مسجد علاقے میں منعقد کی گئی عید ملن تقریب میں سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر ارون یادو نے شرکت کی۔ یادو نے کہا کہ ایک ایسا تہوار جو آپسی بھائی چارے اور امن کا پیغام دیتا ہے عید الفطر پر ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
Published: undefined
عیدگاہ کے علاوہ بھوپال میں مختلف مقامات پر خصوصی نماز ادا کی گئی اور مسلم مذہب کے پیروکار ایک دوسرے سے گلے ملتے ہوئے انہیں عید کی مبارکباد دیتے نظر آئے۔ اندور، گوالیار، جبل پور، ساگر، ریوا، ستنا اور ریاست کے دیگر حصوں سے بھی ایسی ہی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز