نئی دہلی: قربانی کے حوالہ سے ایک ہندی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے سبب مسلمانوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ خبر کے مطابق حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر گھروں اور کھلے میں جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد کر دی ہے اور قربانی صرف اور صرف مذبح خانہ میں ہی کی جا سکے گی۔ یہ خبر ہندو روزنامہ ’دینک بھاسکر‘ میں شائع ہوئی ہے اور یہ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
Published: 25 Jun 2022, 10:03 PM IST
عید الاضحٰ اور قربانی کے تعلق سے جب مرکزی وزیر مختار عباس نقوی سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جو جواب دیا اس نے صورت حال کو صاف کرنے کے بجائے مزید الجھا دیا ہے۔ مختار عباس نے کہا کہ قربانی کے تعلق سے جس طرح کے فرمان کی بات کی جا رہی ہے ویسا فرمان مرکزی حکومت جاری نہیں کرتی، ہاں اگر ریاستی حکومت جاری کرنا چاہے تو کر سکتی ہے۔
Published: 25 Jun 2022, 10:03 PM IST
دریں اثنا، دہلی کی فتح پوری مسجد کے امام مولانا مفتی محمد مکرم احمد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس معاملہ میں صورت حال کو واضح کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر کھلے میں یا گھروں میں قربانی پر پابندی عائد کی ہے تو اس سے مسلمانوں کو اپنے واجب عمل (قربانی) کی ادائیگی میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Published: 25 Jun 2022, 10:03 PM IST
انہوں نے مختار عباس نقوی کے بیان پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف یہ کہا کہ ایسا فرمان مرکزی حکومت جاری نہیں کرتی اور ریاستی حکومت کر سکتی ہے۔ یعنی مختار عباس نے ریاستوں کو یہ آزادی دے دی کہ وہ اگر ایسا فرمان جاری کرنا چاہیں تو کر لیں!
Published: 25 Jun 2022, 10:03 PM IST
مفتی مکرم احمد نے کہا ’’حکومت ہند سے اپیل ہے کہ وہ اس معاملہ میں واضح رہنما ہدایات جاری کرے۔ حکومت کو کہنا چاہئے کہ جس طرح گزشتہ 75 سالوں سے مسلمان قربانی کرتے آئے ہیں ویسے ہی کرتے رہیں۔ مختار عباس صاحب سے بھی مطالبہ ہے کہ وہ بھی حکومت سے اس معاملہ میں واضح ہدایات جاری کرائیں۔ یہ مسئلہ چھوٹا نہیں ہے، پورے ہندوستان کا مسئلہ ہے۔ پورے ہندوستان میں 20 کروڑ مسلمانوں کے مذہبی فرائض کا مسئلہ ہے۔‘‘
Published: 25 Jun 2022, 10:03 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 Jun 2022, 10:03 PM IST