قومی خبریں

عیدالاضحیٰ: کہیں تپش تو کہیں بارش کے درمیان پڑھی گئی عید کی نماز، نمازیوں نے گلے مل کر پیش کی مبارکباد

عیدالاضحیٰ کی نماز آج ملک بھر میں پرامن ماحول میں ادا کی گئی، کچھ ریاستوں میں بارش کی وجہ سے کھلے میدان میں نماز ادا نہیں کی جا سکی جس کی وجہ سے مساجد میں زبردست بھیڑ دیکھنے کو ملی۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کی تاریخی جامع مسجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد دعاء کا منظر، تصویر وپن/قومی آواز</p></div>

دہلی کی تاریخی جامع مسجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد دعاء کا منظر، تصویر وپن/قومی آواز

 

عیدالاضحیٰ کی نماز آج ملک بھر میں پرامن ماحول میں ادا کی گئی۔ کچھ ریاستوں میں بارش کی وجہ سے کھلے میدان میں نماز ادا نہیں کی جا سکی جس کی وجہ سے مساجد میں زبردست بھیڑ دیکھنے کو ملی۔ حالانکہ کچھ ریاستیں ایسی بھی رہیں جہاں دھوپ کی تپش میں لوگوں کو نمازِ عید ادا کرنی پڑی۔

Published: undefined

ملک کی راجدھانی دہلی میں کچھ مقامات پر بارش ضرور ہوئی، لیکن عید کی نماز میں زیادہ رخنہ پیدا نہیں ہوا۔ تاریخی جامع مسجد میں ہر بار کی طرح نماز میں بوڑھے، جوان اور بچوں کا جم غفیر شامل ہوا۔ نماز کے بعد ملک میں امن و امان اور خیر سگالی و بھائی چارہ کے لیے دعا کرائی گئی۔ بعد ازاں بڑے اور بچوں نے گلے مل کر سبھی کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر جامع مسجد کے علاوہ دہلی کے دیگر اہم مساجد اور عیدگاہوں میں پولیس کی سخت سیکورٹی دی گئی۔

Published: undefined

بہار میں راجدھانی پٹنہ سمیت کئی مقامات پر بارش کی وجہ سے عید کی نماز پڑھنے عیدگاہ یا مسجد جانے والے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کہیں رک رک کر تو کہیں تیز بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پٹنہ کے گاندھی میدان میں بارش کی وجہ سے عید کی نماز کینسل ہو گئی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مساجد میں نماز پڑھنے کے لیے لوگوں کی زبردست پہنچی۔ کچھ مساجد میں نماز کے لیے دوسری جماعت کا بھی انتظام کیا گیا۔

Published: undefined

اتر پردیش میں کچھ مقامات پر موسم خوشگوار رہا جبکہ کچھ ضلعوں میں گرمی اور تپش کے درمیان عید کی نماز ادا کی گئی۔ راجستھان، جموں و کشمیر، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، آندھرا پردیش، تلنگانہ، ہریانہ وغیرہ سے  بھی عید کی نماز پرامن ماحول میں پڑھے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ نیچے پیش ہیں کچھ اہم ریاستوں میں عید کی نماز ادا کیے جانے کی ویڈیوز۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined